Chitral Times

پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایشیا کا ساتواں بڑا ملک ہے…سروس پروائڈرایسوسی ایشن

Posted on

اور یہاں پر انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشن ہے، انٹرنیٹ سروس پروائڈر ایسوسی ایشن آف پاکستان
اسلام آباد (آئی آئی پی) پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایشیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور یہاں پر انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشن ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم انٹرنیٹ سروس پروائڈر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 25 ملین کے لگ بھگ ہے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کمپنیوں کی تعداد 50 کے قریب ہے اور موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اٹھارہ تا پچیس سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشن ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27866