Chitral Times

پشاور ہائی کورٹ نے سیف الرحمن عزیز کے خلاف ٹیلی نار کی طرف سے دائر کیس کو نمٹادیا

پشاور ہائی کورٹ نے سیف الرحمن عزیز کے خلاف ٹیلی نار کی طرف سے دائر کیس کو نمٹادیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ٹیلی نار پاکستان کے چترال میں کوریج کی ناقص کوالٹی کے خلاف آواز اٹھانے پر چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیزکے خلاف ٹیلی نار کی طرف سے دائرکردہ کیس کو پشاور ہائی کورٹ کے سوات دارالقضاء نے بدھ کے روز نمٹا دیا جب کمپنی کی طرف سے معزز عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ شکایت کنندہ (سیف الرحمن عزیز) کی نشاندہی کردہ علاقے میں کوریج کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اس علاقے میں نئی ٹاؤر کی تنصیب سمیت مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ شکایت کنندہ کی طرف سے پیش ہونے والے چترال کے معروف قانون دان رحیم اللہ ایڈوکیٹ نے ٹیلی نار پاکستان کی طرف سے دی جانے والی یقین دہانی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹیلی نار اپنے وعدوں میں مخلص ہے تووہ بھی اس کیس کو طول دینانہیں چاہتا اور اگر ٹیلی نار کے لاکھوں صارفین کی اطمینان کے مطابق کوریج کی کوالٹی کو بہتر نہ بنایا گیا اور 4Gکی سروس کو بہتر نہ بنایا گیا تو دوبارہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اپشن ان کے پاس موجود ہے۔ رحیم اللہ ایڈوکیٹ معزز عدالت سے ا ستدعا کی کہ اس کیس کو نمٹایا جائے۔ اس سے قبل ٹیلی نار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ چترال کے طول وعرض میں مختلف علاقوں میں فورجی سروس شروع کی گئی اور بارہ مختلف مقامات پر اضافی ٹاؤر اور ڈیوائس لگائے گئے جس سے کوالٹی میں بہتری آگئی ہے جبکہ وہ مزید بہتری کیلئے کوشان رہیں گے جبکہ متعدد ٹاورز پر سروس کی بہتری کیلئے کام جاری ہے۔


دونوں اطراف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس نمٹادیا۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل عدالت نے ٹیلی نار کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ چترال میں ٹیلی نار کی سروس کو بہتر بناکر صارفین کو مطمئن کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیا جائے اور اس عمل سے عدالت کو بھی باخبر رکھاجائے۔ ٹیلی نار نے اس عرصے میں کئی ٹاؤرزپر ناکارہ ڈیوائس تبدیل کردئیے اور جدید آلات نصب کئے۔ جبکہ سیف الرحمن کی نشاندہی پر چترال شہر میں نئے ٹاور ICTL12کی تنصیب پر کام جاری ہے جو اگلے مہینے سے کام شروع کریگا۔


دریں اثنا سیف الرحمن عزیز نے چترال کے قابل فخر سپوت رحیم اللہ ایڈوکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انھوں نے انتہائی دلجمعی سے کیس کی پیروی کی اور چترال کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ سیف نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنھوں نے اس کیس کے حوالے سے انکو حوصلہ دیا خصوصا اُن افراد کو جو سوشل میڈیا میں ان کا دست بازو بنے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
58478

اویر ویلی ودیگرعلاقوں میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کا نوٹس لیا جائے۔اکبر الدین

اویر ویلی ودیگرعلاقوں میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کا نوٹس لیا جائے۔اکبر الدین

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ضلع کونسل کے سابق رکن اسلام اکبرالدین نے ٹیلی نار پاکستان اور پی ٹی اے کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اویر ویلی میں ٹیلی نار کی ناقص ترین سروس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے جو کہ کمپنی کے مقامی حکام کی نااہلی اور غفلت کا شاخسانہ ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اویر میں واقع ٹیلی نار کے ٹاور نمبر 33 میں جنریٹر کو نہ چلانے کی وجہ سسٹم ڈیڈ ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بادل چھائے رہنے کی وجہ سے سولر ٹاور میں سسٹم کی بیٹری مکمل طور پر ڈسچارج ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی جہاں اپنے کنزیومرز کے لئے تنصیب سے لے کر ڈیزل جنریٹر اور اس کے لئے فیول کی فراہمی تک کا انتظام کردیا ہے لیکن اپنے فیلڈ کے عملے پر کنٹرول کی کمی ہے اور دو ہفتوں سے اویر ویلی میں ٹیلی نار کے سنگلز نہ آنے کی وجہ سے علاقے کا مواصلاتی نظام دنیا سے منقطع ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ ٹیلی نار واحد دستیاب سروس ہے۔

دریں اثنا مستوج اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے بھی ٹیلی نار سروس کے سگنل کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی مصائب کا شکار ہیں۔ اسمان پر بادل چھائے جانے کے بعد سگنل کا غائب ہونا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ علاقے کے صارفین کا کہنا ہے کہ جس دن سے فورجی سسٹم کا اجرا کیا گیا ہے ٹیلی نار سروس مذید بد تر ہوگیاہے ۔ انھوں نے کمپنی کے ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

اسی طرح گرم چشمہ ، کریم آباد کے عوام بھی ٹیلی نار کی ناقص سروس سے بری طرح متاثر ہیں۔ اور علاقے میں پیغام رسانی کا واحد زریعہ بھی خاموش ہونے کی وجہ سے دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ٹیلی نار سروس خراب ہوگیا ہے اور ائے روز اپیلوں کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے عام صارفین کے ساتھ طالب علم بری طرح متاثر ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57605

ٹیلی نار کی ناقص سروس موسم سرما میں مذید خراب، صارفین رل گئے، طلبہ کی پڑھائی متاثر،نوٹس لیاجائے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے دوسرے علاقوں کی طرح گرم چشمہ کےعوام کو بھی پچھلے کئی مہینوں سے ٹیلی نار سروس کی ناقص کارکردگی کا سامناہے۔ یہ سروس گرم چشمہ میں ایک مذاق بن چکی ہے۔جہاں ہر ٹیلی نار صارف پریشان ہے وہاں بلخصوص طالب علم اس ناقص سروس کی وجہ سے سخت مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ان کو اپنے مطالعے کے لئے زیادہ تر آن لائن جانا پڑتا ہے۔ علاقے کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس وقت سرما کی چھٹیا ں ہوگئیں ہیں اور طالب علم ا پنی پڑھائی میں مصروف ہیں۔ ٹیلی نار کی سروس پچھلے کئی مہنیوں سے ایک قسم کی بے قائدگی کا شکار ہے۔ اکثر رات کے سات بجے کے بعد سگنل مکمل بند رہتے ہیں اور صبح دس بجےکے بعد دوبارہ جذوی بحال ہوجاتے ہیں۔مگر پھر بھی سگنل کی آنکھ مچولی شام تک جاری رہتی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سروس اتنی خراب ہے کہ سگنل سارا دن غیب رہتے ہیں۔جس کا متعلقہ حکام کو سختی سے نوٹس لینا ہوگا ۔


بعض بالائی علاقوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی نار کمپنی نے اپنے صارفین کو سولر بیٹری کی رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے ۔ جبکہ چترال کے اکثر بالائی علاقوں کے ٹاورز میں سولر بیٹری اورپینل لگے ہوئے ہیں جن کی چارچ معمولی بادل اور بارش میں ختم ہوجاتی اور برف باری کی موسم میں کئی گھنٹوں اور لمبے عرصے تک سگنل غائب ہوجاتے ہیں۔ جبکہ کمپنی چوبیس گھنٹے سگنل دستیابی کی ذمہ دار ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اگر صارفین میں سے کوئی شکایت کرے توانھیں کورٹ کچہریوں کا چکر لگانا پڑتا ہے ۔ جبکہ پی ٹی اے کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔


یادرہے کہ یہی صورت حال اپر چترال کی بھی ہے ۔ جہاں ان دنوں فورجی لگانے کے بہانے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے ۔ جوتھوڑی بہت سگنل دستیاب تھے وہ فورجی کی ناقص اجرا کے بعد مذید کمزور ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے عزیز و اقارب سے کسی بھی غمی خوشی میں بات کرنے سے قاصر ہیں۔ خصوصی طور پر طلبا و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ناہنجارکمپنی کی لوٹ مار مختلف پیکجز کے نام پر جاری ہے ۔ اور ماہانہ کروڑ روپے چترال سے ہتھیاجارہا ہے ۔


علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنرز ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس اور کمشنر ملاکنڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کمپنی کو راہ راست پرلانے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔بصورت دیگر صارفین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

chitraltimes telnor tower lot owir upper chitral 33
chitraltimes telenor tower karimabad
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56711