Chitral Times

وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی،وزیرِ مملکت برائے سیاحت

Posted on

وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی،وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی تاکہ سیاحتی مقامات سے متعلق ون کلک پرمعلومات حاصل کی جا سکیں۔اس ایپ میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ،سفری سہولیات، کلچر،تفریحی وتاریخی مقامات کے حوالے سے تمام معلومات شامل کی جائیں گی اور اس میں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس ایپ کو مستقل بنیادوں پہ اپڈیٹ کیا جاتا رہے۔انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ایپ کے ذریعے سیاحوں کو وہ تمام معلومات فراہم کی جائیں گی جن کے بارے میں وہ جاننا چاہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سیاحوں کو جلد ایک سرکاری ایپلی کیشن ملے گی جو مستند معلومات اور محکمہ سیاحت تک رسائی فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ کلچر کاروان کے موقع پر ٹیکسلا میں بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاحوں کو دیکھ کر کافی خوشی ہوئی اور وہ عوامی حلقوں میں اس کی بے پناہ پذیرائی میں عوام اور میڈیا کے بہت شکرگزار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا کہ بطور وزیر مملکت برائے سیاحت ٹورازم کو پروموٹ کرنے اور پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہوں جن کے ثمرات جلد سیاحوں تک پہنچ جائیں گے۔

 

غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں، وزارت داخلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو تنبیہ کی ہے کہ ان کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79924