Chitral Times

ہیڈ ماسٹر محمد حبیب خان مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش، وریجون میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

وریجون (جمشید احمد)ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول وریجون محمد حبیب خان کی مدت ملازمت مکمل کرنے کی مناسبت سے ان کی اعزاز میں گورنمنٹ مڈل سکول وریجون میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت مولانا عبدالکریم نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق ناظم یوسی موڑکہو مولانا جاوید حسین تھے۔تقریب میں سکول کے اساتذہ اور طلبا وطالبات کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کی نمائیدگی کرتے ہوئے ایجوکشن کے حکام، عمائیدیں علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقرریں نے ہیڈماسٹر محمد حبیب خان کی تعلیم کے شعبے میں ان کی گران قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر حاجی محمد حبیب خان کی سکول اور تعلیم کے ساتھ محبت،سکول ذمہ داری اور طلبا کی بہتریں تعلیم و تربیت کو اس علاقے کی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے اورتعلیم کے اس میدان میں ان کی کمی محسوس کی جائیے گی۔

مقرریں نے مزید کہا کہ ا نہوں نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دی بلکہ عملی زندگی میں اکر بھی اپنی بہتریں صلاحتیں برو کار لاکر علاقے کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ضرور ادا کریںگے۔مقرریں میں مولوی گل شاہ، مولانا جاوید حسین، منیجر عدنان زین العابدین(نیشنل بنک)، نور الصبا، اکرام الدیں (اے ایس ڈی ای او)،ظفر حسین شاہ، نورشاہدین، احسان الحق نائیب صدر تحریک انصاف اپر چترال، حاجی عبدالکبیر، دوردانہ بیگ طلبا میں ناصع اللہ فہام الرخمن، حسن نواز دیگر نے تقریر پیش کیے۔

گلزار بی بی حمد باری تعالی،حسنہ نعت رسول مقبول، الویہ بی بی الوداعی نظم، محی الدیں حاتم،اور احسان اعزازی نظم، عنایت اللہ اور ساتھی لطیفہ نے لطیفہ پیش کیے۔نظامت کی فرائیض اضغر علی اور مہرینہ نے انجام دیں۔

ہیڈماسٹر محمد حبیب اپنی خطاب میں شرکا اور پروگرام منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی فضل کرم سے اس مقدس پیشے سے وابسطہ ہوکر نیک نیتی سے اپنی فرض منصبی مکمل کر کے سبکدوش ہورہا ہوں اور میں محکمہ تعلیم پر بھی فخر کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ عزت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا اور میں طالب علموں کی تعلم و تربیت میں ہرممکن کوشیش کی یہی وجہ ہے کہ میرے شاگرد ڈاکٹرز، اننجنیر اور زندگی کے دوسرے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔

مہماں خصوصی مولانا جاوید حسین نے خطاب کیا اور ہیڈ ماسٹر محمد حبیب کی تعلمی خدمات کو سراہا۔اور موقع پر سکول اسٹاف کی جانب سے ہیڈ ماسٹر محمد حبیب کو تخایف پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائی گئی۔اخر میں یہ پروگرام مولانا عبدالکریم کی صدارتی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام ہوا۔

chitraltimes gms muzhgole program farewell for HM habib 3
chitraltimes gms muzhgole program farewell for HM habib 2
chitraltimes gms muzhgole program farewell for HM habib 1
chitraltimes gms muzhgole program farewell for HM habib 8
chitraltimes gms muzhgole program farewell for HM habib 4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52343

وریجون اپرچترال میں جشن ازادی کی مناسبت سے پروقارتقریب اورازادی موٹر سائیکل ریلی

وریجون اپرچترال میں جشن ازادی کی مناسبت سے پروقارتقریب اورازادی موٹر سائیکل ریلی

وریجون(جمشید احمد) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جشن ازادی اپر چترال میں بھی جوش وجذبے سے منائی گئی اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب زیر اہتمام جے ائی یوتھ اپر چترال تعمیر سیرت کالج وریجون موڑکھو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صدرجے ائی یوتھ اپر چترال اشفاق احمد نے کی او ر اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین مہماں خصوصی تھے۔تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات،عمائیدیں علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراط کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن ازادی کی تقریب کا باقاعدہ اغاز قاری خادم الرخمن کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد مقرریں اس دن کی مناسبت سے تقاریر پیش کیے۔

مقرریں نے کہا کہ یہ ازادی اور وطن عزیز پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت وجود میں ائی ہے اج ہم ان غازیوں اور شہیدوں کے لہو کو سلام پیش کر رہے ہیں اور ا یک ازاد ملک پاکستان میں ازادی کا سانس لے رہے ہیں اور ازادی کا جشن منارہے ہیں۔مقریریں میں صدر جے ائی یوتھ اپر چترال اشفاق احمد،صدر الخدمت فاونڈیشن حاجی عبدالکبیر، پرنسپل بشیر اللہ، امیر جماعت اسلامی اپر چترا ل مولانا جاوید حسین اورطالب علموں میں ارم اور عائیشہ حمد باری تعالی، سیرت صبا نعت رسول مقبول، ایمن اور ساتھی، عظمت ظفر ملی نعمہ پیش کیے۔نظامت کی فرائیض وسیم احمد نے انجام دیں۔ اور وریجون سے موژگول تک موٹر سائیکل ازادی ریلی بھی نکالی گئی جس میں نوجوان موٹرسائیکلیسٹ نے سبز پرچم لیے شرکت کی۔ اخر میں یہ تقریب وطن عزیز پاکستان کی استحکام خوشحالی اور ترقی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

وریجون
chitraltimes mulkhow warijun jashne azadi event4
chitraltimes mulkhow warijun jashne azadi event2
chitraltimes mulkhow warijun jashne azadi event
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51467