Chitral Times

نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ چترال میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز نیشنل بنک آف پاکستان کا چترال مین برانچ میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح ہوا جس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور پر افتتاحی فیتہ کاٹ کر اور مشین سے کیش نکلواکر با ضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین بھی مہمانان اعزازکی حیثیت سے مشیں سے کیش نکالنے کے افتتاح میں حصہ لیا۔

اپنے خطاب میں سرتاج احمد خان نے بنک کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیر جان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال میں نیشنل بنک سے سے قدیم بینک ہے جس نے علاقے کی معاشی ترقی اور بزنس میں نمایاں خدمات انجامِ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوا ہے جس سے عہدہ برا ہونے کیلئے چترال چیمبر آف کامرس کی خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے بنک کو عارضی عمارت سے مناسب اور مستقل بلڈنگ میں شفٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ظہیر الدین اور بشیر جان نے بھی آپنےخیالات کا اظہار کیا۔ بشیر جان اور آپریشن منیجر الیاس احمد نے اےٹی ایم سہولت کی فراہمی میں بنک کے ریجنل ایگزیکٹوز داؤد جان اور ظہیر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کئے گئے۔

nbp chitral atm anuagurated
nbp chitral atm anuagurated2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37645