Chitral Times

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پراجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس

Posted on

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پراجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس

فارن فنڈز کے تحت کل 66 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کی کل مالیت 849 ارب روپے ہے۔ ان منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 114 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 10.9 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت منگل کے روز فارن فنڈڈ پراجیکٹس سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبے بشمول ضم اضلاع میں فارن فنڈز سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے حکام کی جانب سے ان منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فارن فنڈز کے تحت کل 66 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کی کل مالیت 849 ارب روپے ہے۔ ان منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 114 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 10.9 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

 

فارن فنڈڈ ترقیاتی منصوبوں میں شعبہ زراعت کے پانچ ، پینے کے پانی کے تین، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے چار، توانائی و برقیات کے سات ، جنگلات کاایک، صحت کے چار، لوکل گورنمنٹ کے تین، داخلہ کاایک، صنعت کاایک، مواصلات کے پانچ، سیاحت کے دو، شہری ترقی کے تین، آبپاشی کے تین، لیبرکا ایک، خزانہ کے دو اورملٹی سیکٹورل ڈویلپمنٹ کے 19 منصوبے شامل ہیں۔ شرکاءکو ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بتایاگیا کہ دیگر صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر عملدرآمد کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو اپنے اپنے محکموں کے تحت فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی بھی منصوبے پر عملدرآمد میں رُکاوٹ درپیش ہو تو انتظامی سیکرٹریز ان مسائل کی نشاندہی کرکے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو بروقت آگاہ کرےں تاکہ اُن رُکاوٹوں کو بروقت دور کرکے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارن فنڈڈ پراجیکٹس عوامی مفاد کے اہم منصوبے ہےں اور ان پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کرم تنگی واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ حکام کا خصوصی اجلاس بلاکر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محمد اعظم خان نے ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبوں کوبھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان اضلاع میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضم اضلاع کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مددملے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79552

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا

Posted on

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل ہیں۔ ان ڈاکٹروں کے نامناسب رویے سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ان ڈاکٹروں کو ای اینڈ رولز کے تحت نوے دنوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے عوام کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چند سرکاری ملازمین کے ایسے نامناسب رویے پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اس طرح کے نامناسب رویے اپنانے سے گریز کریں اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

 

دریں اثنا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور کے علاقہ کوہاٹ روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعلی نے مانسہرہ اور تورغر میں سڑک حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے کے معاشی مسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس

Posted on

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے کے معاشی مسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت منگل کے روز صوبے کے معاشی مسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاءکو وفاق سے جڑے صوبے کے معاشی مسائل بشمول نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئرز،پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات، فوڈ سیکیورٹی کے منصوبے ، آئل اینڈ گیس کی رائلٹی ، آبی وسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ کے مشیربرائے خزانہ حمایت اللہ خان ، چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسال ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اکرام اللہ خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میںان مسائل کو حل کرنے کے لئے معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا اور محکمہ خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔

 

اجلاس میں سابق فاٹا کے تناظر میں ساتویں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر ز پر فوری نظر ثانی اور این ایف سی فارمولے میں 2017 کی مردم شماری کی آبادی کو شامل کروانے کی سفارش پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ صوبوں کے درمیان گندم اور دیگر تجارتی اشیاءکی نقل و حرکت کے سلسلے میں آئین کی شق 151 پر عملدرآمد کروانے اور صوبے کو زرعی پیداوار میں خود کفیل بنانے کیلئے سی آر بی سی اور گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا کی بحالی پر کام تیز کروانے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں وفاق سے جڑے صوبے کے تمام مسائل تحریر ی طور پر وفاقی حکومت کےساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اوروزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل اور دیگر متعلقہ فورمز کیلئے کیسز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل پہلے ہی وزیراعظم پاکستان کیساتھ اٹھا چکا ہوں اور دوبارہ بھی اٹھاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو موجودہ مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے آئینی اور قانونی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور نگران حکومت صوبے کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 

دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل لشمینیا کے پھیلاو کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو فوری طور علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے اور متاثرہ علاقوں میں بیماری کے مزید پھیلاوکو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی ہے کہ بیماری سے متاثر ہونے والے لوگوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فری میڈیکل کیمپس قائم کئے جبکہ مقامی آبادی کو لشمینیا سے بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72266