Chitral Times

نصاب میں خاندانی منصوبہ بندی شامل کرناہوگی، ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح استعمال ہورہا ہے، ڈاکٹرندیم

 

نصاب میں خاندانی منصوبہ بندی شامل کرنا ہو گی، ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح استعمال ہو رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی نگران وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ہمیں نصاب میں فیملی پلاننگ شامل کرنا ہو گی، ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح استعمال ہو رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کووزارت صحت کی جانب سے آل پاکستان خواتین کنونشن برائے خاندانی منصوبہ بندی سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ پالیسی لیول پہ ہماری وزرات نمبر ون منسٹری ہے۔ ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح اور درست استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نصاب میں فیملی پلاننگ شامل کرنا ہو گی، اس سلسلے میں ا?ن لائن کورس ایک اچھا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی یا فیملی پلاننگ بھی انسانی حقوق میں آتا ہے۔ ہم خواتین کی شناخت کے حوالے سے مدد کریں گے۔ ہمارے پاس 89 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں، جلد ہی 1 لاکھ 50 ہزار تک کر دیں گے،ہمارے پولیو ہیلتھ ورکرز جان پر کھیل کر گھر گھر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کی مہم میں کمیونٹی والنٹیئرز کو بھی شامل کریں گے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ساتھ لے کر چلنا ہے،ہمارے اس پروگرام کو دنیا سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پروگرام ہو ہم چاہتے ہیں سب اس میں شامل ہوں۔ہم نے عالمی تعاون سے ہی آگے چلنا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، حسین شاہ،ذبیح اللہ خان

گلگت (سی ایم لنکس)وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ اور معاون خصوصی امور نوجوانان و کامرس ذبیح اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مالی معاملات اور فیسوں میں اضافے کے بعد پیدا مشکلات و صورتحال پر قائم کمیٹی نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور مکمل کر لئے ہیں۔گزشتہ ہفتے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کے دوران بھی یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت ہوچکی ہے جس کے بعد امید ہے کہ طلباء احتجاج ختم کرینگے اور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق تعلمی سرگرمیوں جاری رہیں گی۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ اور ذبیح اللہ خان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں جلد اچھی پیش رفت سامنے آئیگی۔انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کے نتائج کے آنے تک احتجاج اور دھرنا ختم کر دیں تاکہ اعتماد کا ماحول پیدا ہو۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80359