Chitral Times

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

Posted on

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72ہزار 14 ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41ہزار 544 ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10ہزار 583 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 66 لاکھ 51ہزار 161 ہے، خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92ہزار 381 ہے اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52لاکھ 84ہزار 594 ہے۔18سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81لاکھ 24ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔ 65سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77ہزار 80 ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ووٹرز فہرستیں 30جولائی سے منجمد کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 0.3 فیصد کمی،حجم 627 ملین ڈالر رہا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 627 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 629 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 350 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 0.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 353 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 26.5 فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 277 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو اگست میں بڑھ کر 350 ملین ڈالر ہو گیا۔

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ء میں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ء میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 278 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21.1 فیصد کم ہے۔گزشتہ سا ل اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 353 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں کم ہو کر 278 ارب روپے ہو گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79334