Chitral Times

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی، شہری پریشان

Posted on

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی، شہری پریشان

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ) لاہور سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے، فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹوں تک کام رکا رہا۔ذرائع نے کہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کر دیا گیا۔

 

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام سمیت چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے، سعودی عرب، چین سمیت خلیجی ممالک کی مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قابل عمل منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سپکٹرم کی نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معدنیات، زراعت، کان کنی سمیت مختلف شعبہ جات میں منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79850