Chitral Times

ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار

ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف پاور ڈویڑن کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک دس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کا کہنا تھا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کرکے 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 9 ہزار 564 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ حیکسو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔سیکرٹری پاور ڈویڑن راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔

 

اسلام آباد: سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد میں محکمہء انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کر کے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79746