Chitral Times

ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی،الرٹ جاری

Posted on

ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی،الرٹ جاری

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پی ٹی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مون سون کیآخری اسپیل میں طوفانی آندھی اوربارشوں کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نیتیس ستمبرتک الرٹ جاری کر دیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چار روز تک پارہ 40 تک جانے کی پیشگوئی کردی۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے اکتوبر گرم ترین رہے گا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظورکرلیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء متفقہ طور پر منظورکرلیا۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہرا نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظوری کیلئے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔بل کی منظوری سے جنسی زیادتی کے شکار افراد کا نجی ہسپتال میں علاج ممکن ہوگا، جنسی زیادتی کے شکار لوگوں کو ابتدائی طبی امداد پرائیویٹ ہسپتال دینے کا پابند ہوگا، جنسی زیادتی کے شکار فرد کو نجی ہسپتال ابتدائی امداد کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر سرکاری ہسپتال کو ریفر کرے گا۔بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عمر قید کی سزا اور سزائے موت کی جگہ سرعام پھانسی کی جائے، پھانسی سرعام ڈی چوک میں نہیں جیل میں سب قیدیوں کے سامنے دی جائے۔اس پرسینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سرعام پھانسی سے بربریت ہوگی، جن معاشروں میں ایسی سرعام پھانسی ہوئی ہے وہاں بھی جرائم میں کمی نہیں آئی۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان میمن اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی۔شہریارآفریدی کی گرفتاری پر ایم پی اوجاری کرتے وقت اختیارات سے تجاوز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس بابرستار ڈی سی عرفان میمن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں؟ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپروچ نہیں کرایا، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79657