Chitral Times

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہمی کا سلسلہ جاری

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہمی کا سلسلہ جاری
ا لخدمت فاونڈیشن نے اب تک ملک بھر میں 36ہزار سے زاٸد خصوصی افراد میں مفت ویل چیٸرز تقسیم کٸے ہیں۔ذاکراللہ مجاہد
معاشرے کے پسےہوٸے نادار طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی الخدمت فاونڈیشن کے ترجیحات میں سرفہرست ھے۔خالدوقاص۔

 

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن کے تحت ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہمی کا سلسلہ جاری ھے اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن پشاور کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ویل چیٸرزکے استعمال کے حوالے سے ایک روزہ ٹرینگ کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے الخدمت کے ذمہ داران نےشرکت کی اور انہیں ویل چیٸرکے درست استعمال کے علاوہ ویل چیٸر کے استعمال میں علفت کے نتیجے میں ممکنہ نقصانات سےبھی آگاہ کیا گیا جبکہ بعدازاں ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی زیر صدارت خصوصی افراد کو فری ویل چیٸر مشن کے اشتراک سے مفت ویل چیٸرز فراہمی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کےمہمان خصوصی الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے ناٸب صدر ذاکر اللہ مجاہد تھے تقریب میں صوباٸی ناٸب صدور حافظ حمید اللہ،فدامحمد خان، سینٸر پروگرام منیجر محمد وسیم ۔صوباٸی میڈیا منیجر نورالواحدجدون بزنس فورم پشاور کے صدر خالد گل مہمند ضلعی ناٸب صدر حاجی امداد خان خلیل اور این سی چیرمین نورغلام آفریدی سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر صوباٸی صدر خالدوقاص نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوٸے طبقات کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی الخدمت فاونڈیشن کی ترجیحات میں سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ کہ زلزلہ سیلاب اور دیگر قدرتی سانحات میں الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے بے لوث خدمت کی داستانیں رقم کی ہیں الخدمت رنگ نسل زبان اور مذہب سے بالاتر خالصتا انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ھے جوکہ اسلامی تعلیمات کا بھی تقاضا ھے۔تقریب سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر ذاکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں منظم انداز میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز کی فراہمی یقینی بنارہی ھے اب تک ملک بھر میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے 36ہزار سے زاٸد خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہم کٸے ہیں جن میں عالمی ادارہ فری ویل چیٸر مشن کا تعاون الخدمت فاونڈیشن کو حاصل ھے۔

 

انہوں نے اعلان کہاکہ الخدمت ملک بھر کے تمام خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸر کی فراہمی یقینی بنانے کا ہدف طے کیا ھے اور اس مقصد کے لٸے مرحلہ وار منتخب اضلاع کے تمام خصوصی افراد تک مفت ویل چیٸر کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ھے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن زندگی کے سات شعبہ جات میں دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے لٸے کوشاں ہے جن میں کمیونٹی سروسزکا شعبہ ایک اھم شعبہ ھے جس کے تحت رمضان المبارک میں فوڈ پیکجز،عید قربان کے موقع پر مستحقین کو گوشت کی فراہمی جیلوں کے اندر قید نادار اور بے سہارا قیدیوں کو ریلیف کی فراہمی خصوصی افراد کو ویل چیٸرزکےعلاوہ سردعلاقوں میں ونٹر پیکجز کی تقسیم اور بے سہاراجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریبات کے زریعے نادار افراد کی امدادکاسلسلہ اسی شعبہ کے تحت جاری رہتا ھے۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی افرادمیں فری ویل چیٸرمشن کے اشتراک سے مفت ویل چیٸرز بھی تقسیم کٸے۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79090