Chitral Times

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس DSP (تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت) کی آسامیوں کے لئے 15 جون تا 23 جون 2022 (ماسوائے اتوار) تک مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیاہے، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ڈیٹ شیٹ، امتحانی مراکز اور رول نمبرز سلپس کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی ہیں، کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپ جاری نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی امیدوار امتحان کے انعقاد سے پہلے اپنے امتحان یا ٹیسٹ کے حوالے سے ایس ایم ایس، ای میل یا ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ کمیشن کے ٹیلیفون نمبرات 0919214131، 9212897, 9213750, 9213565 اور ایکسٹینشن نمبرز105/ 102/103 پر رابطہ کر سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61901

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اے۔ایس۔آئی کی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی پوسٹوں کیلئے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے کامیاب امیدواروں کی لسٹ اور فیل امیدواروں کے ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں تفصیلات کے مطابق مذکورہ کمیشن نے اپریل محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی۔11) کی 432 پوسٹوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جسکے جواب میں کمیشن کو مذکورہ پوسٹوں کیلئے 52630 درخواستیں موصول ہوئیں۔

کمیشن نے پہلے فیز میں جسمانی برداشت کے ٹیسٹ کیلئے تمام امید واروں کو بلایا اس سلسلے میں کمیشن نے پاس امیداواروں کو مقابلے کے امتحان میں قابل انتظام بنانے کے لئے مزید شارٹ لسٹنگ کیلئے 23 نومبر 2019 کو قابلیتی ٹیسٹ کا انعقاد کیا جسکے بعد 24 اور 25 نومبر 2020 کو مقابلے کے امتحان میں 8099 امید واران نے حصہ لیا جن میں 1043 امیدواران نے امتحان کے تحریری حصے کو پاس کیا کمیشن کا میاب امیدواروں کو ہر لحاظ سے اہلیت پر اترنے کے بعد امیدواروں کو نفسیاتی تجزئیے اورزبانی امتحان کیلئے بلائے گا۔اس امر کا علان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
50318