Chitral Times

محکمہ ایکسائز کی جانب سے جعلی نمبرپلیٹ،بیغیر کاغذات، ڈبلنگ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈسٹرکٹ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسرچترال امتیازعالم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین کی جانب سے ضلع بھرمیں جعلی نمبر پلیٹ، بغیر کاغذات، ڈبلنگ،نان رجسٹرڈ گاڑیوں اورموٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے بلکہ قانون کی رٹ قائم کرنا ہے۔ چترال بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلز موجود ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑتا ہے کاروائیوں کے دوران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ عوام محب وطن شہریوں کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے زیر استعمال گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو رجسٹرڈ کرائیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیاہے۔عوام صوبہ بھرمیں جہاں بھی اپنا ٹوکن کسی بھی افس میں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس جدید سسٹم کے تحت نئے رجسٹریشن ہونے والے گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکے درخواست گزار کو دستاویزات اور نمبرپلیٹس ایک دو گھنٹے کے اندرفراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بغیررجسٹریشن موٹرسائیکل مالکان کو15دن کے اندراندراپنے کاغذات بنانے کی ہدایت کی ہے بعدمیں سخت مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جون 2020میں ریکوری مہم کے دوران 188فیصدرقم قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔یہ چترال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکوری تھی جسکی تصدیق ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیس چترال نے کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37819