Chitral Times

متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ،

Posted on

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) گریڈ۔18 سے پی سی ایس۔ ایس جی افسران کی گریڈ 19 میں اور پی ایم ایس افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ریگولر بنیادوں پر ترقیوں کے نتیجے میں مجاز حکام نے فوری طورپر عوامی مفاد میں چار افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پلاننگ آفیسر محکمہ معدنیات عرفان اللہ (PCS-SG BS-19) کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ زراعت میں سیکشن افیسر منظور احمد آفریدی (PMS BS-18) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ( ایچ آر ڈی ونگ) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم آر یو ، چیف سیکرٹری افس کے کوآرڈی نیٹرکاشف اقبال جیلانی (PMS BS-18) کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری (Reg-II) اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپیارٹمنٹ تعینات کیا گیا(چترال ٹآئمز ذرائع کے مطابق ان کے پاس ڈی ایس (پالیسیز) E&AD کا اضافی چارج بھی ہوگا) جبکہ محکمہ صحت کے سیکشن آفیسر مجیب الرحمان (PMS BS-18) کو تبدیل کرکے محکمہ انتظامیہ میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری (کابینہ) تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹلشمنٹ ڈپیارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔
اسی طرح مجاز حکام نے فوری طورپر عوامی مفاد میں 10 افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آر اینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری فضل اکبر (BAS-BS-18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی یو، پی اینڈ ڈی ڈپیارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واجد علی خان (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری آر آر اینڈ ایس ڈپیارٹمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ مثل خان (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری مرجڈ ایریاز سیکرٹریٹ ، ڈپٹی سیکرٹری (پالیسیز) ای اینڈ اے ڈی محمد توفیق (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسربکار خاص اشفاق احمد (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری مرجڈ ایریاز سیکرٹریٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسربکار خاص آصف علی ۔I (PMS BS-18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری زکواۃ عشر اینڈ ایس ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسر بکار خاص جہانگیر اعظم وزیر (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ آف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن فار گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری آر ٹی اے مردان ضیاء الرحمان (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسر بکار خاص طفیل محمد (BS-18 Officer POF Wah) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ فضل قادر (PMS BS-18)کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر (Operation and inspection) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
14658

متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on

پشاور ( چترا ل ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں نوافسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ پشاورمیں تعینات محمد امتیاز ایوب (پی سی ایس، ای جی، بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے بحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات کے عمادعلی ( پی ایم ایس، بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور محمدایاز (پی اے ایس ،بی ایس۔19) ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ ،اعجاز الرحمن ( پی ایم ایس، بی ایس۔18) کو اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت سے آنے والے طیب خان (پی اے اینڈ اے ایس ،بی ایس۔19) کواسٹیبلیشمنٹ ڈویژن اسلام آباد واپس بھیج دیاگیا۔ اسی طرح ڈی او( ایف اینڈ پی) دیر بالا خان محمد( پی ایم ایس ،بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ اورڈائریکٹر ایس ڈی یو، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شاہد علی کریم ( او ایم جی، بی ایس۔18 ) کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پی ڈی اے میں مزید تعیناتی کے لئے محکمہ بلدیات ودیہی ترقی کی صوابددی پر رکھی گئی ہے۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکواۃ ،عشر وسماجی بہبود محمد ہمایون ( پی ایم ایس، بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور لیٹیگیشن آفیسر محکمہ صحت ،نور علی خان (گورنمنٹ پلیڈر بی ایس۔ 18 ) کو تبدیل کرکے انہیں اپنے بنیادی محکمہ کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ بالااحکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ تاحکم ثانی ڈی او(ایف اینڈ پی) کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
دریں اثنا صوبائی حکومت نے فوری طورپر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 کے چار افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینو) چارسدہ عدنان ابرار اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرII- (تنگی) چارسدہ یوسف علی کو اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر اورکزئی ،اورکزئی ایجنسی ارشد جمیل کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ،سنٹرل کرم ،کرم ایجنسی اور سیکشن آفیسر محکمہ بین الصوبائی رابطہ حیدر حسین کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپراورکزئی ،اورکزئی ایجنسی تعینات کردیاگیا ہے۔ اس امرکا اعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , , ,
4689