Chitral Times

مارخور اور آئی بیکس کی ٹرافی ہنٹنگ فیس کے کمیونٹی شیئر کی چیک تقسیم

مارخور اور آئی بیکس کی ٹرافی ہنٹنگ فیس کے کمیونٹی شیئر کی چیک تقسیم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے دفتر پشاورمیں سال 2021-22 کے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں کمیونٹی شیئر کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وبائی مرض COVID-19 کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے SOPs پر عمل کرتے ہوئے دفتر کے کھلے لان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چترال کی 25 ویلج کنزرویشن کمیٹیوں (V.C.Cs) اور کوہستان کے 1 V.C.C کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چترال اور کوہستان کی 26 برادریوں میں 74 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر چیف کنزرویٹر فاریسٹ اعجاز قادر اور کنزرویٹر فاریسٹ گلزار خان نے شرکت کی۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا ڈاکٹر محسن فاروق نے مہمانوں اور کمیٹی ممبران کو خوش آمدید کہا اور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام اور اس کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال مارخور کے چار پرمٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی کل رقم USD$575,500 تھی اور سب سے زیادہ بولی USD$160250 تھی جو سنگل مارخور کے لیے Pkr 2711623/- کے برابر تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ کے طریقوں میں کمیونٹیز کی کاوشیں قابل ذکر ہیں اور محکمہ ٹرافی ہنٹنگ کے کوٹہ کو بڑھانے کے لیے کوشاں رہے گا کیونکہ اس پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور چترال میں کیے گئے ایک حالیہ سروے میں مارخور کی آبادی بڑھ کر 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بعد ازاں چیف کنزرویٹر فاریسٹ اعجاز قادر، کنزرویٹر فاریسٹ مسٹر گلزار، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر محسن فاروق نے ممبران کو چیک پیش کیے۔اس موقع پر ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال الطاف علی شاہ بھی موجود تھے۔

chitraltimes markhor trophy hunting cheques distributed chitral3
chitraltimes markhor trophy hunting cheques distributed chitral6
chitraltimes markhor trophy hunting cheques distributed chitral4
chitraltimes markhor trophy hunting cheques distributed chitral2
chitraltimes markhor trophy hunting cheques distributed chitral1

محکمہ ترقی و منصوبہ سازی میں پراونشل پلاننگ سروسز (بی پی ایس۔17) کی آسامی کے لیے مقابلے

کا امتحان ملتوی


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتجال اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے محکمہ ترقی و منصوبہ سازی میں پراونشل پلاننگ سروسز (بی پی ایس۔17) کی آسامی کے لیے 15 فروری تا 17 فروری 2022 تک ہونے والے مقابلے کے امتحان کو ملتوی کر دیا ہے اس سلسلے میں مقابلے کے امتحان کو این سی او سی اور صوبائی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری گائیڈ لائینز کی روشنی میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کروڑوں روپے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے لئے آخری الٹی میٹم دے دیا گیا، مراسلہ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو آخری وارننگ دے دی ہے۔ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس جلد از جلد جمع کرنے کا آخری الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز ETO-06 کی طرف سے پیسکو کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کروڑوں روپے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہے۔ محکمہ ایکسائز نے آخری وارنگ جاری کردی ہے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں پیسکو دفاتر سر بمہر کر دئے جائینگے۔ مراسلہ کے مطابق پیسکو کے ذمے 51 کروڑ پچاس لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس بقایا ہے۔ پیسکو شامی روڈ آفس پر 50 کروڑ 64 لاکھ پراپرٹی ٹیکس جبکہ پیسکو کے چارسدہ روڈ آفس پر 50 لاکھ 36 ہزار پراپرٹی ٹیکس اور جی ٹی روڈ آفس 34 لاکھ 99 ہزار سے زائد کے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہے۔مراسلے میں پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے لئے 15دن کا ڈیڈ لائن دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پیسکو پراپرٹی ٹیکس بقایاجات جلد ازجلد جمع کرے بصورت دیگر مذکورہ پیسکو دفاتر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائیگی۔



Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
58219

امریکن شہری نے چترال توشی میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار امریکن ڈالرکے عوض مارخورکا ٹرافی شکار کیا

امریکن شہری نے چترال توشی میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار امریکن ڈالرکے عوض مارخورکا ٹرافی شکار کیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے نواحی علاقہ اور گرم چشمہ روڈ پر واقع توشی شاشا کنزروینسی میں امریکن شہری Mr. Bryan Kinsel Harlanنے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے جو کہ اس سیزن کا سب سے بڑا شکار تھا۔ جس کیلئے تقریبا دو کروڑ پچاسی لاکھ روپے ادا کرکے پرمٹ لیا گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ٹرافی شکار کشمیر مارخور کی عمر نوسال اور سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔جس کیلئے شکاری نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار امریکن ڈالر ادا کرکے پرمٹ حاصل کیا تھا۔ یہ اس سیزن کا تیسرا اور اخری ٹرافی شکار تھا۔

مارخور
chitraltimes US trophy hunter hunted kashmir markhor toshi conservancy chitral garam chashma road
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56794