Chitral Times

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پانچ روزہ مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا

Posted on

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پانچ روزہ مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال پولیس لویر کی طرف سے 487 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1188 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ پیر کے دن ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چلڈرن ہسپتال جنگ بازار اور BHU,s کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال فیاض علی رومی اور کوارڈنیٹر ای پی آیی ڈاکٹرفرمان نظار بھی  موجود تھے۔ چترال لوئیر پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال میں انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اور انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گیی ہے۔ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش گئی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔

chitraltimes polio campaign starts in chitral police security

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، انسدادِ پولیو مہم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا جس کے دروان صوبے کے 74 لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے انسدادِ پولیو مہم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی مہم کاپہلا مرحلہ2سے 6اکتوبر تک جاری رہے گا،پہلے مرحلے میں پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پانچ سال تک کی عمر کے63لاکھ 62ہزار8سو پچانوے بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کا دوسرا مرحلہ9سے13اکتوبر تک جاری رہے گا، دوسرے مرحلے میں بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 11لاکھ 16ہزار81بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 34,551ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ان ٹیموں میں 31,151 موبائل ٹیمیں، 1,953فکسڈ ٹیمیں اور 1,447ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔پولیو ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 7,077ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا54,567پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79768