Chitral Times

لوئرچترال کی ضلعی انتظامیہ کا  احتجاجی ریلی، وکلاء کے خلاف شدید نعرہ بازی

لوئرچترال کی ضلعی انتظامیہ کا  احتجاجی ریلی، وکلاء کے خلاف شدید نعرہ بازی

لوئر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لویر چترال ضلع کے تمام سرکاری ملازمین اور محکموں کے افسران و ملازمین کی طرف سے پشاور میں ڈپٹی کمشنر دفتر پر حملے کی خلاف پیر کے دن احتجاج ریکارڈ کیا گیا ۔دو سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے نگرانی میں ملازمین نے دفاتروں کو تالے لگادئے۔انتظامی افیسرز اور ملازمین نے تمام دفاتر کو تالے لگاکر احتجاج میں شریک ہوئے۔
سرکاری ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر افس سے ڈی سی افس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ملازمین نے وکلاء کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔سرکاری ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جس میں قانون کو عزت دو کے نعرے درج تھے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پشاور میں وکیل نے کار سرکار میں مداخلت کیا ہے اور قانون کو توڑ اہے اوربائیس (اے) قانون میں ترمیم کرکے وکلاء کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے ۔ پشاور انتظامیہ کے خلاف درج مقدمات فوری طورپر واپس لیا جائے۔ ائندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائیگا۔

chitraltimes district administration lower chitral protest against lawyers

chitraltimes district administration lower chitral protest against lawyers2 chitraltimes district administration lower chitral protest against lawyers dc

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62009

ڈاکٹر فیاض علی رومی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئرچترال تعینات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیاض علی رومی(بی ایس ۱۸) کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) لوئر چترال تعینات کردیا گیا ہے ۔ وہ اس سے پہلے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈائریکٹر یٹ جنرل ہیلتھ سروسز پشاور میں تعینات تھے اور ا س کے پیشرو ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک ( بی ایس ۱۹) کو ڈائریکٹر جنرل آفیس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئ ہے ۔

FAYAZ ali romi
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
56499

لوئرچترال کے ملازمین کی فائرووڈ الاونس ریلیز کئے جائیں گے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل گورنمنٹ ائمپلائزگرینڈ الائنس چترال نے وزیر اعلی کی طرف سے دورہ چترال کے موقع پر ملازمین کیلئے اعلان کردہ فائر ووڈالاونس میں اضافے سے متعلق ڈائریکٹیوز جاری کرنے اور فنانس کو پیش کرنےپر وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، منسٹر فنانس ، سیکرٹری فنانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اس امید کا اظہارکیا ہے۔ کہ بہت جلد یہ کیس فنانس سے منظوری کے بعد فائر ووڈ الاونس نئے اضافے کے ساتھ چترال کے ملازمین کو دی جائے گی ۔

چترال پریس کلب میں بدھ کے روز آل گورنمنٹ ائمپلائز گرینڈ الائز چترال کے صدر امیرالملک نے دیگر ملازم تنظیمات کے عہدہ داروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ شہری علاقوں میں ملازمین کو مختلف قسم کی مراعات ملتی ہیں ۔ لیکن چترال میں فائر ووڈالاونس کےعلاوہ کوئی الاونس نہیں دی جاتی۔ اس الاونس سے دولاکھ افراد پرمشتمل چترال ملازمین کے خاندان سوختنی لکڑی خریدکر سردیوں میں تاپنے کیلئے استعمال کرتےہیں ۔ یہ ریگولر الاونس ہے ۔ جوکہ ابتدا سے ملازمین کو دی جاتی ہے ۔ وزیر اعلی کی طرف اعلان کردہ اضافی الاونس کی فراہمی مہنگائی کے اس دور میں بہت بڑی مدد ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں ملازمیں کا چودہ رکنی وفد عنقریب اس کیس کی پیروی کرنے اور وزیر اعلی سے ملاقات کیلئے چترال سے روانہ ہو گا ۔ ہمیں امید ہے ۔ کہ وزیر اعلی چترال کے ملازمین کے وفد کو ملاقات کا وقت دیں گے ۔ اور اس سلسلے میں معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ چترال کے ملازمین کی رہنمائی اور مدد کریں گے ۔

انہوں نے فائر ووڈ الاونس کیلئے کوشش کرنے پر معاون خصوصی وزیر زادہ ، سرتاج احمد ، عبد اللطیف ، سرتاج احمد خان اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت اور کارکناں کا شکریہ ادا کیا ۔ امیر الملک نے چترال لوئر کے دفاتر کے لئے فائر ووڈ فنڈ فراہم نہ ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ۔ اورکہا ۔ کہ یہ ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگراداروں کے ہیڈز کی کمزوری اور لاپرواہی ہے۔ کہ ابھی تک لوئر چترال کیلئے فنڈز ریلیز نہیں ہوئےہیں۔جبکہ ملاکنڈ ڈویژن اور اپر چترال کو فنڈز ریلیز ہو چکےہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے ملاقات میں ہمیں یقین دھانی کی ہے ۔ کہ اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر بھیجاگیا ہے ۔ جواب آنے پرفنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ بعض دفاتر نے قرض پر آگ جلانا شروع کر دیا ہے۔ کیونکہ سخت سردی میں اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔ پریس کانفرنس کےموقع پر ضیاء الرحمن جنرل سیکرٹری اگیگا ، جمال الدین صدر پیرا میڈیکس ، نثار احمد صدر اے ٹی اے ، وقار احمد صدر پیرا میڈیکس ڈی ایچ کیو ایچ ، جہانگیر قبول چیرمین واپڈا یونین ، ضیاء الرحمن کلاس فور ایجوکیشن ، آفتاب عالم صدر ویلج سیکرٹریز ، عبد الغنی صدر آئی ٹی اے ، شاھد جلال اے کے ایس ایس اے اور حکیم محمد نائب صدر لیبریونین سی اینڈ ڈبلیو موجود تھے۔

chitraltimes all employes coordination council press confrence3
chitraltimes all employes coordination council press confrence2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55267

لوئرچترال میں یوم آزادی جوش وخروش سے منائی گئی، جامعہ چترال اورریسکیوآفس میں پرچم کشائی وفلیگ مارچ

لوئرچترال میں یوم آزادی جوش وخروش سے منائی گئی، جامعہ چترال اورریسکیوآفس میں پرچم کشائی وفلیگ مارچ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال میں یوم آزادی انتہائی دھوم دھام اور جوش وخروش سے منائی گئی جہاں درجنوں مقامات پر تقاریب منعقد ہوئے جن میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے پاکستان کی صورت میں دنیا کے نقشے پر اسلام کے نام پر جس ریاست کی بنیاد ڈال دی تھی، اسے مستحکم کرنے اور ایک عظیم قوم کی تشکیل میں نئی نسل کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

لویر چترال میں صبح کا آعاز شاہی مسجد میں ملکی سالمیت کی دعا کے ساتھ ہونے کے بعد ریسکیو 1122کے ہیڈ آفس اور یونیورسٹی آف چترال میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جبکہ بعد میں فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا جوکہ شہر کے مختلف علاقوں سے گزرنے کے بعد احتتام پذیر ہوئے۔یونیورسٹی آف چترال کے زیراہتمام دروش سے چترال تک فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کی ۔ جبکہ سٹاف اور طلبہ کی کثیرتعداد ریلی میں شریک رہے۔ ،

اسی طرح ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ریسکیو وہیکلز کے ساتھ چترال ٹاون میں فلیگ مارچ کیا، ٹریفک پولیس لوئر چترال کے دستے اور چترال کے عوام وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فیلگ مارچ میں بھر انداز میں شرکت کی۔

اسئ طرح مختلف سرکاری دفترات میں پرچم کشائی کی گئی، چترال پبلک سکول میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کی۔دروش کے ہیڈ کوارٹر میں بھی رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

chitraltimes uoch independence day celebration2
chitraltimes uoch independence day celebration4
chitraltimes uoch independence day celebration6
chitraltimes uoch independence day celebration1
chitraltimes resue 1122 independence day chitral lower
chitraltimes resue 1122 independence day chitral lower4
chitraltimes resue 1122 independence day chitral lower2
chitraltimes resue 1122 independence day chitral lower1
chitraltimes resue 1122 independence day chitral lower7
chitraltimes resue 1122 independence day chitral lower8
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51440