Chitral Times

صوبے میں لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک۔

Posted on

صوبے میں لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک اور زراعت نے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔عالم زیب مہمند

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) خیبرپختونخوا عالم زیب مہمند کی زیر صدارت صوبے میں محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی افسران کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لمپی سکن اور کانگو وائرس کے جانوروں میں پھیلاؤ اور ان کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع عالمزیب مہمندنے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت اور لائیو سٹاک محب اللہ خان اور سیکرٹری محمد اسرار کی ہدایت کے مطابق محکمہ کے تمام افسران اور عملہ لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے نہ صرف چوکس رہیں بلکہ اپنی خدمات ایمانداری اور قومی جذبہ سے انجام دیتے ہوئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤکو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں اور ویٹرنری اسسٹنٹس کی عید کے دن کے علاوہ تمام چھٹیاں ختم کی گئی ہیں اور وہ صرف عید کے دن چھٹی کر سکیں گے باقی دنوں میں تندہی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی بدستور سر انجام دیں گے ڈائریکٹر جنرل نے محکمے کے تمام عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقی تمام سرگرمیوں کو فی الوقت چھوڑ کر ان بیماریوں کے کنٹرول پر توجہ مرکوز کریں اس حوالے سے صوبے کے ہر ضلع میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اپنی بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گی اور اپنی رپورٹ کے ذریعے صورتحال سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گی اسی طرح ہر ضلع کے مویشی مراکز اور منڈیوں میں موبائل ویٹرنری کلینکس بھی قائم کی گئی ہیں جو مویشیوں کی حفاظتی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں سپرے اور چڑھاکا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں سے کہا کہ اس حوالے سے بہتر کارکردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو گی لیکن غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63219