Chitral Times

گزشتہ 9 ماہ کے دوران641 غیر ملکی سیاح چترال آئے، 33 ہزار 249 ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی،اسی طرح 1 ہزار 265غیرملکی سیاحوں جبکہ 4 لاکھ31ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کا وزٹ کیا  

Posted on

گزشتہ 9 ماہ کے دوران641 غیر ملکی سیاح چترال آئے، 33 ہزار 249 ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی،اسی طرح 1 ہزار 265غیرملکی سیاحوں جبکہ 4 لاکھ31ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کا وزٹ کیا۔  گزشتہ 9 ماہ کے دوران 1 کروڑ11 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا۔رپورٹ

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ )محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد کی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران 3369 غیر ملکی سیاحوں سمیت 1 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار 535 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔سیاحتی مقامات پر ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد پر مبنی رپورٹ جنوری 2023 سے لیکر 24 ستمبر2023 تک کی اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 369 غیرملکی سیاحوں نے خیبر پختونخواکے سیاحتی مقامات کی سیر کی جبکہ مجموعی طور پر 1 کروڑ11 لاکھ 20ہزار 535 سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیر وتفریح کیلئے آئے۔ اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ ساٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں،282 غیرملکی جبکہ 9 لاکھ 57 ہزار 743 ملکی سیاحوں نے سیروتفریح کیلئے دیر اپر کارخ کیا، 386 غیر ملکی سیاحوں جبکہ 26 لاکھ 94 ہزار 396 ملکی سیاحوں نے مالم جبہ کی سیر کی، 208 غیرملکی سیاح گلگت آئے جبکہ 34 لاکھ 71 ہزار 788 ملکی سیاحوں نے گلگت کے پرفضاء  مقامات کارخ کیا،641 غیر ملکی سیاح چترال آئے جبکہ 33 ہزار 249 ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی،اسی طرح 1 ہزار 265غیرملکی سیاحوں جبکہ 4 لاکھ31ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کی  سیر کی۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 587 غیرملکی جبکہ 35لاکھ31ہزار976 ملکی سیاح سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نئے مقامات پر کیمپنگ پوڈز نصب کئے ہیں، امسال سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

 

chitraltimes kalash tourists during eid holidays 2
تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزارت تعلیم نیجامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی 14 رکنی کمیٹی اسٹوڈنٹس یونین سے متعلق معاملات کا جائزہ لے کر 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔اعلیٰ سطح کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں محقیقین،ماہرین تعلیم اور جامعات کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔ وزارت تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی، وائس چانسلر نمل یونیورسٹی، ریکٹر بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد،وائس چانسلر فاطمہ جناح ڈگری کالج راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کے 2 بڑے کالجز ایف ایٹ فور اور ایچ ایٹ فور کے پرنسپلز کو بھی کمیٹی میں رکن رکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں کمیٹی میں ماہرین تعلیم علی معین نوازش، عائشہ رزاق کو بھی رکن بنایا گیا ہے۔ ریسرچ کے 3 اسٹوڈنٹس بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی 10 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی اور سینٹ میں اس حوالے سے بل کا جائزہ بھی لے گی۔

 

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر(DAE 3rd Year) سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن پشاور کے زیر انتظام بورڈ کے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر(DAE 3rd Year) سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان 28۔ستمبر 2023 کو کیاجا رہا ہے۔ نتائج مقررہ تاریخ کو شام 4 بجے بورڈ کی ویب سائٹkpbte.edu.pk www.پر دیکھے جا سکتے ہیں اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن پشاور کی جانب سے کیا گیاہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79622