Chitral Times

عید الاضحی کے موقع پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت پر پابندی برقرار رہیگی۔انتظامیہ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات اور ملک میں کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض میں سیاحت پر مکمل پابندی ہے اس لیے عوام کو کسی بھی وقت بالخصوص عید الاضحی کے موقع پر یہاں کی طرف آنے سے گریز کرنا چاہیے تمام ایسے افراد جو سوات کے مستقل سکونتی نہ ہوں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سوات کی طرف سیاحتی مقاصد کے لیے آنے سے گریز کرے بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحت پر پابندی کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں اس لیے ضلع سوات کی پولیس نے تمام داخلی راستوں پر تعینات اپنے اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی ٹورسٹ کو ضلع سوات میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں حکومت کی طرف سے تمام خواہشمند افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کرونا وبا سے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں اور ضلع سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی سیاحتی مقام کی طرف جانے سے گریز کریں۔

کمشنر ملاکنڈ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کی منڈیوں سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام کی زیر صدارت عید الاضحی اور مویشیوں کی منڈیوں سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز/ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس سیدو شریف سوات میں منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کے اعلی حکام سمیت دوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام اضلاع کے انتطامیہ اور دوسرے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ عید الاضحی اور جانوروں کی منڈیوں سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر حالت میں یقینی بنائیں اجلاس میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے۔منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک, ڈویژن بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں پر فوری ایکشن،عوام کی صحت اور حفاظت،حفظانِ صحت کے اْصولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی, حفاظتی تدابیر کو اپنانے،ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں SOPsپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔خلاف ورزیوں کی صورت میں جْرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا۔فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہو گا۔مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ بازاروں اور عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ انفرادی حفاظت اجتماعی صحت اور حفاظت کی ضمانت ہے۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے، عوام کے تعاون سے ہی کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

commissioner malakand zaheerul islam
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38137