Chitral Times

قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی، نوٹیفکیشن جاری

Posted on

قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں شیڈول ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں 16 اور 19 مارچ کو ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا تاہم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں انہیں ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں، بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر، اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں اور خیبرپختونخواہ کے قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔

 

برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کے لیے دن رات انتھک محنت کی۔قدرتی آفات ہوں یا ناگہانی حادثات، جب بھی قوم کو ضرورت پڑی مسلح افواج میدان عمل میں سب سے پہلے موجود ہوتی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہے، یہ پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے۔ اس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے جو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔اس علاقے کے تقریباً 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے۔ برزل پاس سے ہر سال 50سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے اور اس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھا۔پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا۔اس احسن اقدام کے باعث علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان آرمی کی یہ کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72470

پشاور ہائی کورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم

Posted on

پشاور ہائی کورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے 16 اور 19 مارچ کو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔ عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی مجموعی طور پر 24 نشستوں پر ضمنی انتخابت ہونے تھے۔

 

یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو لایا جائیگا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو پاکستان لایا جائے گا۔پاکستان سے غیرقانونی طور پر یورپی ممالک جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں خصوصی پرواز سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ ہونے والے ان افراد کے لیے چارٹر پرواز آپریٹ کی جائے گی۔وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی سفارتخانے سے جاری سفری دستاویزات کے حامل پاکستانیوں کو ہی امیگریشن کی اجازت دیں۔یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سفری دستاویزات کے بغیر غیر مصدقہ افراد کو اسی پرواز سے یونان واپس روانہ کیا جائے اور پاکستانی سفارتخانے سے جاری فہرست میں شامل افراد کے علاوہ کوئی نیا مسافر قبول نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی غیر قانونی طریقے اور مختلف ذرائع سے یورپی ممالک جانے کی کوشش کے دوران مختلف اوقات میں گرفتار کیے گئے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72118