Chitral Times

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا صوبہ بھر میں 24636 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا صوبہ بھر میں 24636 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر کو پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواکو پاکستان کا پہلا اور واحد صوبہ بنائیں گے جہاں ہر کلاس میں بچوں کو پڑھانے کے لئے ٹیچر میسر ہو گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ پی ٹی سی کے تحت تمام خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع جہاں پر بنیادی کوالیفکیشن کے حامل اساتذہ موجود نہیں ہوں گے وہاں پر حکومت قریبی اضلاع سے خواہشمند اساتذہ کو تعینات کریں گی تاکہ کسی بھی اسکول اور کلاس میں کوئی بچہ استاد نہ ہونے کی وجہ سے زیور تعلیم سے محروم نہ رہے۔ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کو آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے خیبرپختونخوا اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

chitraltimes minister education kp chairing meeting on teachers requirment 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
66576

صوبائی وزیر برائے تعلیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کا اجلاس, پوسٹنگ ٹرانسفر پرپابندی عاید

صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کا اجلاس, پوسٹنگ ٹرانسفر پرپابندی لگادی گیی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میل اور فیمیل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم سے وابستہ متعدد امور زیر بحث آئے۔ میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی طرف سے بتایا گیا کہ داخلہ مہم کے دوران سرکاری سکولوں میں داخل ہونے والے تمام بچوں کے کوائف محکمہ تعلیم کے پاس موجود ہیں اور اگر کوئی بھی ادارہ اس ڈیٹا کو چیک کرنا چاہے تو اس کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں جس پر وزیر تعلیم نے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر تعلیم کو سیلاب سے متاثرہ سکولوں، متعدد سکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں اور ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی جس پر وزیر تعلیم نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے کی جانے والی امدادی کارروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر تعلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عنقریب پوسٹنگ ٹرانسفر پر مکمل بین لگا رہے ہیں جس سے محکمے کی کارکردگی پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ مہم میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جو دس دن اضافہ کیا گیا ہے اس میں بھرپور طریقہ کے ساتھ عوام میں اپنا پیغام پہنچائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے سینیئر افسران موجود تھے۔

chitraltimes elematary education meeting edos

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65327