Chitral Times

شندور چترال کا اٹوٹ انگ اورتاریخی وقانونی مقبوضہ ومملوکہ جائیداد ہے۔بارایسوسی ایشن

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک ہنگامی خصوصی اجلاس گزشتہ دن زیر صدارت صدر بار ایسوسی ایشن چترال نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔اس خصوصی اجلاس کا مقصد شندور ہندراب نیشنل پارک سے پیدا شدہ صورت حال تھا۔اجلاس میں تفصیلی غوروخوص کے بعدمندرجہ ذیل قراردیں منظور کیں۔
1۔ یہ کہ شندور چترال کا اٹوٹ انگ اور تاریخی وقانونی طورپر مقبوضہ ومملوکہ جائیداد ہے۔
2۔ یہ کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایک غیر قانونی نوٹفیکیشن کے ذریعے شندور کو گلگت بلتستان میں ظاہر کرکے حندراب شندور نیشنل پارک قرار دینا نہ صرف آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے بلکہ زمینی حقائق کے برعکس ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اور عدالتی فیصلہ جات کی بھی منافی ہے۔
3۔ یہ کہ قرار پایا کہ شندور خیبر پختونخواہ کا حصہ ہے لہذا وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ شندور کے نام کو حندراب شندور نیشنل پارک کے نقشے سے حذف کیا جائے اور موجودہ غلط مرتب شدہ نقشے کی درستگی کی جائے۔
4۔ یہ کہ اجلاس میں بھی قرار پایا کہ ضرورت پڑنے پر متنازعہ نوٹفیکیشن کی منسوخی اور غلط نقشے کو منسوخ کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چترال(لوئر)عدالتی چارہ جوئی کابھی حق رکھتا ہے۔

district bar chitral ijlas shandur park2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38051