Chitral Times

شجر کاری مہم نہایت خوش آئند ہے مگر پودے لگانے کے بعد نگاہ داشت بھی لازمی ہے۔۔۔خطیب جامع مسجد

Posted on

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)شجر کاری مہم نہایت خوش آئند ہے مگر پودے لگانے کے بعد نگاہداشت بھی لازمی ہے۔ہر سال لاکھوں نہیں تو ہزاروں پودے ضرور لگائے جاتے ہیں مگر چند ہی روز بعد وہ یا تو سوکھ جاتے ہیں یا جانور کھالیتے ہیں۔ننھے پودے اولاد کی طرح ہوتے ہین ان کی دیکھ بال کرنا اور ان کی حفاظت کرنے سے چند ہی سالوں میں تناور درخت بن کر گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے ٹھنڈی چھاؤں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

عوام بھی اپنا کردار ادا کرے۔ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے ہر آدمی کم از کم اپنے گھر کے صحن میں ایک پودا ضرور لگا دے۔
ان خیالات کاا ظہار سیکریٹری اطلاعات و نشریات جمعیت علماء اسلام گلگت و خطیب جامع مسجد حضرت علیؓ المرتضیٰ نے جمتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔انسان کے اپنے لگائے ہوئے درخت قیامت کے دن سفارش کریں گے۔اور وہ درخت خیر و برکت کا ذریعہ بنیں گے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی طر ف سے ہزاروں لاکھوں پودے لگانے کا دعوی کیا جاتا ہے۔اس حساب سے گلگت بلتستان پورا ہرا بھرا جنگل ہونا چاہئے مگر صرف بلند و بالا دعوے اور خوش خن نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا جاتا ہے شجر کاری کی مہم محض تشہیری یا میڈیا پر تصاویر بنانے کیلئے نہ ہو بلکہ ہر سال ان درختوں کی گنتی ہونی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کرپشن کا ذریعہ نہ ہو سکورنگ کیلئے چند پودے لگانے کے بعد مہم کو ختم نہ کیا جائے۔ بلکہ سال بھر ان کی نگرانی کی جائے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged ,
6503