Chitral Times

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

Posted on

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

اسلام آباد (چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی، زیرالتوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران ایک ہزار 579 زیر التوا مقدمات کی تفصیلات درج ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سیبڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التواسول پٹشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی اور زیر التواسول اپیلوں کی تعداد9ہزار 875 ہوگئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، زیر التوانظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں 25ازخود نوٹسز اور ایک ریفرنس بھی زیر التوا ہے۔

 

نگراں وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ میں نے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو خط لکھ کر ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق معاشی بحالی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو خط لکھ دیا۔جس میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اورصوبوں کو معاشی اورسماجی چیلنجز کاسامنا درپیش ہے،پاکستان معاشی اقتصادی،امن کی بحالی،ترقی کیلئے ایک لمحہ ضائع کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔خط میں کہا گیا کہ نگران حکومت کو معاشی بحالی اور پالیسیوں کا تسلسل کا قانونی اختیار حاصل ہے، معاشی بحالی،قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اور معاشی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔

 

بے فکر رہو میں کھڑکی سے چھلانگ نہیں ماروں گا، پرویز الٰہی نے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت سے باہر لے جانے والے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی اور کہا بے فکر رہو میں کھڑکی سے چھلانگ نہیں ماروں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فیصلہ سننے کیلئے اے ٹی سی میں موجود تھے، پولیس اہلکار نے پرویز الہٰی کو عدالت سے باہر لے جانے کی کوشش کی تو انھوں نے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی۔اسلام آباد:چوہدری پرویز الہٰی نے کمرہ عدالت میں پولیس انسپکٹر سے مکالمے میں کہا کہ بے فکر رہو میں کھڑکی سیچھلانگ نہیں ماروں گا، جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سر آپ کو باہر لیجانے کے لیے صاحب کے آرڈر ہیں۔جس پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کس افسر نے کہا ہے اس کو میرے سامنے لاؤ، جس کے بعد پولیس افسر چوہدری پرویزالہٰی کے بغیرکمرہ عدالت سے باہر چلا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب تک فیصلہ نہیں آتا مجھے یہاں ہی بیٹھنے کا کہا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78881