Chitral Times

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، 1250,000 روپے کے زیورات سمیت 13 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ برامد

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، 1250,000 روپے کے زیورات سمیت 13 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ برامد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تھانہ سٹی چترال میں مسمی صادق اللہ ولد میرزہ ولی سکنہ جغور چترال نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی ۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد احمد کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جسمیں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک, SI OII ابرار احمد اور دیگر افسران شامل تھے ۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف زرائع سے معلومات و پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں چوری کے وردات میں ملوث ملزمان بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ ریحانکوٹ اور اعجاز رشید ولد عبدالباقی سکنہ مستجاپندہ کو مال مسروقہ سمیت جن میں (5 تولہ سونا مالیتی 1250,000 روپے , ایک عدد قیمتی سیٹزن گھڑی مالیتی 15000 روپے, ایک عدد سونے کی انگوٹھی مالیتی 60,000 روپے ) اور ایک عدد شیونگ مشین برامد کرلیا ۔
ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
88337

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، 42 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت اور 3 لاکھ 19 ہزار کیش برامد

Posted on

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، 42 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت اور 3 لاکھ 19 ہزار کیش برامد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تھانہ سٹی چترال میں مسمی عتیق اللہ ولد محمد ساخی سکنہ افغانستان حال جنگ بازار چترال نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر چوری میں ملوث ملزم شفیق اللہ ولد شریف اللہ سکنہ افغانستان حال جنگ بازار کو مقدمہ 380 پی۔پی۔سی علت نمبر 422 بتاریخ 11/09/2023 میں مال مسروقہ سمیت جن میں (1 عدد سونے کا ہار, 5 عدد سونے کے بڑے سائز کی چوڑیاں, 1 عدد چھوٹے سائز کی چوڑی، 2 عدد سونے کی بالیاں,1 عدد سونے کی انگوٹھی) اور 3 لاکھ 19 ہزار روپے کیش برامد کرلیا۔ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79113

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ گاڑی اوربیٹریاں برآمد، ملزمان گرفتار 

Posted on

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ گاڑی اوربیٹریاں برآمد، ملزمان گرفتار

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ایس۔آئی بلبل حسن نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال کا چارچ سنبھالتے ہی چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تھانہ سٹی چترال میں علاقہ گولدور سے ایک عدد فیلڈر گاڑی  کے چوری کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال بلبل حسن نے اپنے زیر نگرانی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔

تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو علاقہ دروش سے برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

اس کے علاوہ سٹی چترال میں آئے روز گاڑیوں سے بیٹریاں نکال کر چوری کیا جاتا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے چوری کے وردات میں ملوث ملزمان کو مال مسروقہ جن میں ( چوری شدہ بیٹریاں اور چوری کے وردات میں استعمال شدہ موٹرسائیکل) کروپ رشٹ بازار کبارخانے سے برامد کرکے پورے ورداتوں میں ملوث  گینگ کو گرفتار کرلیا ۔

 

دریں اثنا تھانہ عشریت کے حدود میں چوری کے وردات کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے قلیل عرصے میں وردات میں ملوث ملزم شیر اعظم ولد محمد دینار سکنہ عشریت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے چوری شدہ بکریاں برآمد کرکے مالک کو حوالہ کیا۔

chitraltimes chitral police revocered stolen goats

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73354