Chitral Times

سابق ڈی پی او چترال سونیا شمروز خان کو عالمی ایوارڈ سے نوازاگیا 

سابق ڈی پی او چترال سونیا شمروز خان کو عالمی ایوارڈ سے نوازاگیا
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی سطح پر تاریخی اعزاز پاکستان کے نام کرلیا
سونیا شمروز خان پاکستان کی پہلی اور جنوبی ایشیاء کی دوسری مسلمان خاتون ہے جنکو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) نے خیبر پختونخوا سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونیا شمروز خان کی نامزدگی کو ‘سال کی بہترین پولیس آفیسر’ کے طور پرانتخاب کیا گیا تھا۔ایس ایس پی سونیا شمروز ڈی پی او بٹگرام پہلی ایشیائی اور دوسری مسلم خاتون ہیں جنہیں تنظیم کی ساٹھ سالہ تاریخ میں اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز پولیسنگ میں ان کی شاندار خدمات اور خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے میں ان کی انمول کوششوں کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔یادرہے کہ (IAWP) خواتین کی پولیس کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن ایک عالمی تنظیم ہے جو بین الاقوامی سطح پر خواتین پولیس کی صلاحیتوں کو مضبوط، متحد اور بڑھانے کے ساتھ عالمی طور پر خواتین پولیس کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی سونیاشمروز خان صوبے کی پہلی خاتون ڈی پی او ہیں جنکی پہلی پوسٹنگ چترال میں ہوئی تھی ۔ اور اس بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی چترال  اور بٹگرام میں خواتین کے حوالے سے انکی نمایاں خدمات پر ہوئی ہے۔

chitraltimes soniya shamroz khan dpo chitral 4 chitraltimes soniya shamroz khan dpo chitral 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79285