Chitral Times

غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔ مفتی تقی عثمانی

غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔ مفتی تقی عثمانی

کر ا چی( چترال ٹایمز رپورٹ )ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے سودی نظام کو جاری رکھنے کیلئے بینکوں کے عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کرنے پر کہا ہے کہ غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایک بار پھر اسٹیٹ بینک اور چار بینکوں نے سودی نظام کو جاری رکھنے اور تین اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو کھٹائی میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سودی نظام کو ختم کرنے کے لئے حکومت کو پانچ سال کی طویل مہلت دی گئی تھی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسٹیٹ بینک اور 4نجی بینکوں نے سود کیخلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے اپیل سلمان اکرم راجہ نیدائر کی، مرکزی بینک کی جانب سے ربا کے مقدمے میں 28 اپریل 2022ء کے وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔اسٹیٹ بینک اور 4 نجی بینکوں نے سود کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیااس وقت ملک بھر میں 22 اسلامی بینکاری ادارے (5 مکمل اسلامی بینک اور 17 روایتی بینک جن کی علیحدہ اسلامی بینکاری برانچیں ہیں) کام کر رہے ہیں جن کا نیٹ ورک 3983 برانچوں پر مشتمل ہے اور 1418 اسلامی بینکاری ونڈوز (روایتی برانچوں میں اسلامی بینکاری کاو?نٹر) ہیں۔

 

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کارپرآئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

ا سلا م آ با د(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی رہنما داؤد غزنوی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی۔ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا۔ قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62936