Chitral Times

سرکاری ملازمین کو23 جون تک تنخواہ ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیرخزانہ

Posted on

سرکاری ملازمین کو23 جون تک تنخواہ ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، ایس ڈی جیز میں ایم این ایز کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزنان لیپس ایبل اکاؤنٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت قانون اوراٹارنی جنرل سے مشاورت کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کو23 جون تک اس ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ہدایت جاری کردی ہے، ایس ڈی جیز میں ایم این ایز کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزنان لیپس ایبل اکاؤنٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت قانون اوراٹارنی جنرل سے مشاورت کریں گے۔ جمعرات کوقومی اسمبلی میں اظہارخیال اوراراکین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کاجواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ بجٹ سے متعلق ایف بی آر کی تجارتی اورتکنیکی کمیٹیوں کے حوالہ سے نظرثانی کی گئی ہے جس کی تفصیلات انہوں نے ایوان میں جمع کرادی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ان سے کئی وزارتوں اورمحکموں نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رابطہ کیاہے، وزیرخزانہ نے کہاکہ انہوں نے اس حوالہ سے سیکرٹری خزانہ کوہدایات جاری کردی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو 23 جون بروز جمعہ تک اس ماہ کی تنخواہیں اداکی جائے تاکہ ملازمین عید کے حوالہ سے اپنی ضروریات پوراکرسکے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ اورایف بی آر کی ٹیمیں قومی اسمبلی اورسینیٹ کے علاوہ کمیٹیوں میں بھی موجود ہیں جو اراکین کی جانب سے بجٹ پربحث کا ایک ایک نکتہ نوٹ کررہی ہے، ان میں سے قابل عمل تجاویزکو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں وزیرمملکت برائے خزانہ بھی موجودرہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیز میں ایم این ایز کے منصوبوں کے فنڈز نان لیپس ایبل اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کیلئے وہ وزارت قانون اوراٹارنی جنرل سے مشاورت کریں گے کیونکہ اس حوالہ سے ایک قانون موجود ہے جبکہ عدالت عظمیٰ کا ایک فیصلہ بھی ہے۔قبل ازیں عبدالاکبرچترالی، غوث بخش مہر اور انجینئر صابرحسین قائم خانی نے نکتہ ہائے اعتراض پرکہاکہ ایس ڈی جیز میں ایم این ایز کے ترقیاتی فنڈز 30 جون کولیپس ہورہے ہیں، ان فنڈز کونان لیپس ایبل اکاؤنٹ میں منتقل کردیا جائے۔ ان ارکان نے بجٹ پربحث کے دوران وزارت خزانہ کی ٹیم کی موجودگی کا بھی مطالبہ کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75701

عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے سرکاری ملازمین اپنے حصہ کے فرائض ایمانداری سے انجام دیں،گورنرغلام علی

عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے سرکاری ملازمین اپنے حصہ کے فرائض ایمانداری سے انجام دیں،گورنرحاجی غلام علی
گورنرسے آگیگاکے صوبائی چیئرمین ناصرالدین کی قیادت میں نمائندہ وفد کی ملاقات، سرکاری ملازمین کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا
گورنر سے نگران صوبائی وزراء حاجی منظور آفریدی اورفضل الٰہی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار حسین بابک کی بھی الگ الگ ملاقات،مختلف امورپرتبادلہ خیال

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ملکی ترقی وخوشحالی میں سرکاری ملازمین کا کردار انتہائی اہم ہے، سرکاری ملازمین ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے اپنے اپنے حصہ کے فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔

یہ بات انہوں نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا (آگیگا)کے صوبائی چیئرمین ناصرالدین کی قیادت میں ایک نمائندہ 20 رکنی وفد سے گورنرہاؤس میں ملاقات کے دوران کی۔ وفد میں آگیگا کے سرپرست اعلی سمیع اللہ خان خلیل، وائس چیئرمین عزیزاللہ خان، صوبائی جنرل سیکرٹری وزیرزادہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری زرین شاہ،اراکین ممتازعلی خان، فضل دایان، نصیرشاہ آفریدی، امجدخان ترکئی، محمدعثمان، محمدشیرخان، ہدایت الحق، نویدگل، اکرام باچا، رفاسیت قمر،محمدآصف خان آفریدی اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ سابق حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے نام پرجتنے بھی مراعات لئے گئے تھے ان مراعات کو واپس بحال کیاجائے۔وفدنے محکمہ صحت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دیگرصوبائی ملازمین کی طرح سروس سٹرکچردینے کابھی مطالبہ کیا۔ وفد کے شرکاء نے کابینہ سے منظورشدہ اساتذہ کیلئے اپ گریڈیشن کے معاملے پرعملدرآمد کی بھی درخواست کی جبکہ سرکاری ملازمین کو درپیش دیگر مسائل سے بھی گورنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے گورنرسے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

 

اس موقع پر گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے نگران صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں تاکہ سرکاری اداروں سے وابستہ ملازمین بلا کسی جھجک اور ذہنی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سخت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، صوبائی خزانہ سے بھاری رقم ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو جاتی ہے لہذا ملازمین کو بھی چاہئے کہ وہ ملک کوموجودہ مشکل حالات سے نکالنے کیلئے نہ صرف اپنا کردار ادا کریں بلکہ عوام کو خدمات کی فراہمی ایمانداری سے انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین ہمارے بھائی ہیں اورتنخواہوں میں اضافے، اپ گریڈیشن اورالاؤنسز کامسئلہ درپیش ہیں تاہم ملک اورصوبہ اس وقت مشکل میں ہے، ان کومشکل حالات سے نکالنے کیلئے ہرایک کو اپنا فرض اداکرناہوگا اور یہ ارادہ کرناہوگا کہ ہم اپنی فرائض انتہائی صلاحیت اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔

 

ہماری خواہش ہے کہ جو لوگ سرکاری اداروں میں ملازمتیں کررہے ہیں اوریاسرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہیں ان کے مشکلات کا حل نکالیں۔21ویں صدی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کادرس دیتی ہے،ہڑتالیں، دفتروں کی تالہ بندی وقت کی ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں، مہذب طریقے سے ان تمام مسائل کاحل نکالاجائیگا۔ بعد ازاں گورنر سے نگران صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول حاجی منظور آفریدی اور نگران صوبائی وزیر آبپاشی فضل الٰہی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار حسین بابک نے بھی گورنر ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی، گورنر کو عید کی مبارکباد پیش کی اورحکومتی و محکمانہ امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

chitraltimes governor kp meeting with agega delegation 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73877

وزیراعلیِ نے سرکاری ملازمین کیلے پی او ایل میں کمی کے ساتھ گاڑیوں کی مرمت،ٹی اے ۔ ڈی اے ودیگراخراجات میں بھی کمی کیلے تمام سرکاری محکموں کو اضافی گائیڈ لائنز جاری کردیے

Posted on

وزیراعلیِ نے سرکاری ملازمین کیلے پی او ایل میں کمی کے ساتھ گاڑیوں کی مرمت،ٹی اے ۔ ڈی اے ودیگراخراجات میں بھی کمی کیلے تمام سرکاری محکموں کو اضافی گائیڈ لائنز جاری کردیے

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپوٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے پیش نظر سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کے بعد اپنی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایک اور اہم اقدام کے طور پر گاڑیوں کی دیکھ بال و مرمت، ٹی اے/ڈی اے اور دیگر سرکاری اخراجات میں بھی کمی کے لئے تمام سرکاری محکموں کو اضافی گائیڈ لائنز جاری کردیے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی منظوری کے بعد ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری اور محکموں کے انتظامی سربراہوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق صوبائی سطح کے تمام اجلاسوں جن میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی شرکت ضروری ہو، کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈویژنل سطح کے تمام اجلاسوں جن میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی شرکت ضروری ہو، کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں محکمانہ اجلاسوں میں بھی متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔ تاہم آپریشنل ڈیوٹیز، ایمبولینس سروس، فیلڈ انسپکشنز، کورٹ کیسز اور دیگر ضروری معاملات پر ان گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلی محمود خان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے پہلے ہی سے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے نتیجے میں پی او ایل اخراجات کے ساتھ دیگر اخراجات کو بھی خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکے گا، ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت سے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ افسران کی ہمہ وقت فیلڈز میں حاضری بھی یقینی ہوگی جس کے نتیجے میں پبلک سروس ڈیلیوری میں بھی خاطرخواہ بہتری آئے گی۔ سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی سے سرکاری خزانے کو ماہانہ ساڑھے بارہ کروڑ اور سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہو گی۔
اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے اور اس بوجھ کو کم کرنے کے لئے پی او ایل اخراجات میں کٹوتی سمیت دیگر ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت شروع دن ہی سے کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور حکومت کی بھر پور کوشش رہی ہے کہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال یقینی ہو اور عوامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ حصہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو۔ وزیر اعلی نے تمام سرکاری محکموں کو اور خودمختار اداروں کو صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور اس سلسلے میں مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا وفاقی حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم کے لئے فنڈز کی بندش پرشدید ردعمل کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپوٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم کے لئے فنڈز کی بندش پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع کے ساتھ ناانصافیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے پاکستان کی خاطر بیش بہا قربانیں دی ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے صحت کارڈ اسکیم کوبند کرنا قبائلی عوام کی قربانیوں کی توہین ہے اور امپورٹڈ حکومت کے اس طرح کے امتیازی اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں۔ محمود خان نے کہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ قبائلی عوام کے حقوق بھی چوری کرنا چاہتی لیکن صوبائی حکومت کسی صورت لٹیروں کو قبائلی اضلاع کے عوام کے حقوق غصب کرنے نہیں دے گی اور قبائلی عوام کے حقوق کے لئے ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں انتھک محنت سے قبائلی اضلاع کے انضمام کا سارا عمل مکمل کرکے جنگ زدہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور صوبائی حکومت محدود مالی وسائل کے باوجود علاقے کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن بدقسمتی سے دوسری طرف مسلط شدہ حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کو پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے، امپورٹڈ حکومت کی طرف سے ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کے بعد اب 30 جون سے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز بھی بند کئے جارہے ہیں جو قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ محمود خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کے بغیر صحت کارڈ اسکیم کی صوبے کو منتقلی کے فیصلے کو ناانصافی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے فنڈز فراہم کرے تاکہ نئے مالی سال سے قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62540

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات، وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

Posted on

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات،وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلیے قائم پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون2022 تک توسیع کردی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارشات تیار کرنے کیلئے 12 نومبر 2021 کو قائم کردہ پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے سفارشات جمع کرنے کی معیاد میں 30 جون تک توسیع کردی ہے، اب یہ کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے بارے اپنی سفارشات 30 جون تک جمع کراسکے گا۔پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی سفارشات کیلئے تاریخ میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 30 جون تک اگلے مالی سال بجٹ پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہوگا۔

 

وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بازاروں کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ بازاروں کے نئے اوقات کار کے تحت دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز ہے۔اجلاس میں سرکاری فیول میں کٹوتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپلائی چین میں کمی کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ حکومت کی جانب سے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کیے گئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سال میں نہیں چلاسکی جو ہمارے گزشتہ دورَ حکومت میں شروع کیے گئے تھے۔دوسری جانب کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی اور پاور ڈویڑن کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان پیش کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سے دریافت ہونے والے گیس ذخائر سے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا سے دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر سے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دی۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے دس کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔وزیراعظم نے یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیرِاعظم کو شمالی وزیرستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کے عوام کو بھی دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے اور علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم، صحت کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا۔

 

سابق حکومت نے IMF سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان، شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی۔اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ جوائن کرتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کسی وزیراعظم کے لیے اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 300 روپے لیٹر ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان فروری میں روس گئے، گندم اور گیس پر بات ہوئی، تیل کا کہیں ذکر نہیں تھا، حماد اظہر نے 30 مارچ کو تیل کے لیے روس کو خط لکھا، جواب نہیں آیا۔مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ عمران خان کو کس نے روکا تھا روس سیسستا تیل لینے سے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے بہت جلد ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
62085

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان

Posted on

وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کو 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو نس دینے کا فیصلہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کو15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو نس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزیر خزانہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے گا۔ وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ الاونس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاونس نہیں لے رہے۔ محکمہ خزانہ اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلی کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے۔ ان کے مطابق الاونس کا اطلاق مارچ کی تنخواہوں سے شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر خزانہ نے تمامسرکاری ملازمین کے تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 % کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59033