Chitral Times

اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی۔ صوبائی وزیرخوراک

Posted on

اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی. اور شہری آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں خرید سکیں گے۔وزیر خوراک

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو عوام کی بنیادی ضروریات اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور اس کے حل کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم کی خریداری کا ہدف گیارہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر چودہ لاکھ میٹرک ٹن کا فیصلہ کر دیا ہے جس سے صوبے میں گندم کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہوگا اور محکمہ خوراک کے پاس گندم بھی کافی مقدار میں دستیاب ہوگی۔ہفتہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے2 سال میں گندم کی کم پیداوار کی وجہ سے نو لاکھ میٹرک ٹن گندم دیگر ممالک سے درآمد کی گئی جس پرحکومت خیبرپختونخوا کو خطیر سبسڈی برداشت کرنا پڑی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال گندم کی ضروریات کے مطابق دستیابی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ خوراک پانچ لاکھ میٹرک ٹن کی بجائے نو لاکھ میٹرک ٹن ملکی گندم خریدے گی جس سے گندم کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا اور عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق دستیابی یقینی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سالانہ درکار گندم کیلئے اس سال 65 فیصد ملکی گندم جبکہ 35 فیصد دیگر ممالک سے درآمد کرے گی جس سے حکومت خیبرپختونخوا کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت شہریوں کو ارزاں نرخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی اور شہری آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں خرید سکیں گے۔ صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ سرکاری رعایتی نرخ پر آٹا رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر دستیاب ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62209