Chitral Times

سرکاری حج سکیم میں شارٹ اور لانگ حج پیکج متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر مذہبی امور انیق احمد

سرکاری حج سکیم میں شارٹ اور لانگ حج پیکج متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر مذہبی امور انیق احمد

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت جمعرات کو حج 2023 کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشن منعقد ہوا جس میں ڈی جی حج جدہ، ایئرلائنز، بینک، ڈائریکٹرز حاجی کیمپ، حج گروپ آرگنائزرز کے نمائندوں نیشرکت کی۔ نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ بڑا دعوی نہیں لیکن حجاج کی سہولت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے تعاون کا یقین دلاتا ہوں، یہاں پر ہم اپنے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، حجاج کی جامع تربیت، نظم و ضبط اور جسمانی فٹنس کو یقینی بنانے پر کام کیا جائے گا، سرکاری حج سکیم میں شارٹ اور لانگ حج پیکج متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ سہولیات کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کی سہولیات کو حتمی شکل دینے کیلئے عنقریب سعودی عرب روانہ ہوں گا، سامان گمشدگی کی شکایت کم کرنے کیلئے کیوآر کوڈ متعارف کروایا جائے گا، سعودی عرب میں حجاج کیلئے سستے کالنگ اور ڈیٹا پیکیج کیلئے پاکستانی موبائل کمپنیوں سے تجاویز لی جائیں گی، غلط اور جھوٹے حج فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے، حجاج کی بہترین سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

chitraltimes ministry of hajj meeting aniq ahmad chaired

ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، حکام وزارت صنعت و پیداوار

اسلام آباد (سی ایم لنکس)حکام وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، چینی کے ذخائر دسمبر تک کی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکام وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں چینی کی قلت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، ملک میں 20 لاکھ ٹن سے زائد چینی کے ذخائر ہیں اور چینی کے ذخائر دسمبر تک کی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کا ماہانہ استعمال 5 لاکھ ٹن ہے، ملک میں گنے کی کرشنگ نومبر میں شروع ہوگی، گنے کی کرشنگ تک چینی ذخائر ضرورت کے مطابق ہیں، گنے کی کرشنگ کے وقت بھی10 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کی تیاری ہے اور حکومت ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق برازیل سے چینی امپورٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کی منظوری سے ہوگا،چینی امپورٹ کرنے سے مقامی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔مقامی قیمت کم ہونے سے چینی کے ذخیرہ انداز اور سٹہ بازوں کو نقصان ہوگا، ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان توازن سے چینی کی قیمت مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
78480