Chitral Times

سراج الحق کا آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان, مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ درج

سراج الحق کا آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان, مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ درج

لاہور( چترال ٹایمزرپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (نجی بجلی گھروں) سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو عوام نے پرامن احتجاج کرکے بتایا کہ ہم آئی ایم یف کے معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتے، سازش کی گئی کہ پاکستان ترقی نہ کرے اور یہاں ڈیم نہ بنیں، پھر مصنوعی معاہدوں کے ذریعے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، عوام کی جیبوں پہ ڈاکہ پڑ رہا ہے، پانچ دریاؤں کی موجودگی میں مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، حکومت بجلی نوے روپے فی یونٹ کرنے جارہی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ نگران وزیراعظم نے مہنگائی اور بجلی بلوں کو نان ایشو کہا، انہیں آئے مہینہ پورا نہیں ہوا اور پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کیا، ان کی کھوپڑیوں میں کیسا دماغ ہے کہ گھر کا آمدن سے زیادہ بل آرہا ہے، بل مسلسل آتا رہے گا اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم سے کہوں گا مہنگی بجلی حکومت خریدتی ہے تو حکومت کی غلطی ہے بوجھ عوام پہ کیوں ڈالتے ہیں، حکومت کا کنٹرول ختم ہوچکا اور معیشت کے تمام بریک فیل ہوگئے ہیں، پاکستان میں پٹرول ڈیزل مافیا ہے، سب مل کر لوٹتے ہیں۔

 

مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ درج

پشاور(سی ایم لنکس)جماعت اسلامی کا بجلی کی بلوں کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر پشاور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنا کی دفعات شامل ہیں جبکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور عوام سے زبردستی دکانیں بند کرنے کے دفعات بھی ہے۔ایف آئی آر میں جماعت اسلامی کے رہنما بحراللہ ایڈوکیٹ، خالد گل، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر کے نامزد ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78610