Chitral Times

آغاخان امتحانی بورڈ میں آغا خان ہائر سیکنڈی سکول کوراغ کے طا لبات کی شاندار کامیابی

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ ) ملک بھر کے امتحانی بورڈز کورونا سے متاثرہ  تعلیمی نظام میں سرکاری سطح پر کئے گئے  فیصلے کے مطابق سٹوڈنٹس کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن میں ملک کے نامور امتحانی بورڈ آغاخان  امتحانی بورڈ بھی شامل تھا۔ آغا خان امتحانی بورڈ نے بھی سرکاری پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے  امتحانی امیدواروں کو  سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر  ترقی دی۔

اسی طرح امسال جب آغا خان امتحانی بورڈ نے سالانہ نتائج کا اعلان کیا تو حسب سابق آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔   آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی جانب سے  گزشتہ سال کے مطابق سیکنڈری لیول میں کل ۴۰طالبات نے امتحان دئے تھے جن میں ۲۸   طالبات(A+) گریڈ میں کامیابی حاصل کیں، اور  گیارہ (۱۱)طالبات  گریڈ (A) میں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ اسی طرح ایک طالبہ گریڈ بی میں پاس ہوئی البتہ گریڈ سی کسی کا معیار نہیں رہا ۔

ہائر سیکنڈری لیول پر کل ۳۶ طالبات امتحانی مرحلے سے گزری تھیں جن میں سترہ (۱۷) طالبات (A+) میں کامیاب رہیں، سولہ(۱۶) طالبات (A)، دو طالبات (B) اور ایک طالبہ گریڈ C  میں پاس ہوئی۔ بحیثیت مجموعی  کل 76 طالبات نے امتحان دئے جن میں 45 طالبات  A+ ،28 طالبات A، 3 طالبات B ، اور ایک طالبہ گریڈ سی میں پاس ہوئی۔ اسی طرح سکول ہذا کا رزلٹ حسب سابق شاندار رہا۔ اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سکول انتظامیہ تمام طالبات، ان کے والدین اور سکول سے وابستہ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39151