Chitral Times

چترال لوئیر اور اپر میں عام زمینداروں سے گندم کی خریداری کا عمل شروع، گندم کی پہلی کھیپ چترال لوئیر پہنچ گئی 

Posted on

چترال لوئیر اور اپر میں عام زمینداروں سے گندم کی خریداری کا عمل شروع، گندم کی پہلی کھیپ چترال لوئیر پہنچ گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صو بائی حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کے بائیس اضلاع میں گندم خریداری کے لئے مراکز قائم کردیاہے ، جن میں چترال لوئیر اور اپر بھی شامل ہیں، بدھ کے روز ڈاون ڈسٹرکٹ سے گندم کی پہلی کھیپ چترال لوئیر پہنچ گئی ہے۔ گرین گودام دنین چترال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر انور اکبر خان ، ڈی ایف سی ارشد حسین، اے اے سی ریونیو شہروز مفتی و دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان کی موجود گی میں گندم کی معیار کو چیک کرکے تسلی بخش قرار دیا گیا، اور چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر زمینداروں سے گندم کی خریداری شروع کردی گئی۔ اور صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں گندم کی قیمت خرید نرخ مبلغ/3900 روپے فی من(چالیس کلو) مقرر کی گئی ، واضح رہے کہ اس نرخ پر صرف سرکار عام زمیندار سے گندم لے گی ، جبکہ گندم کی سرکاری نرخ برائے فروخت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ بعض سوشل میڈ یا پر گردیشی گندم کی قیمت میں کمی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

chitraltimes wheat stock reached chitral 2 chitraltimes wheat stock reached chitral 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88527