The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم نے 40 لاکھ خاندانوں کیلئے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا

Posted on

وزیراعظم نے 40 لاکھ خاندانوں کیلئے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا، حقداروں کو ان کاحق پہنچانا، غربت و بیروزگاری کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا ہے جو گزشتہ سال 7 ارب کیپیکج کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، پیکج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو شفاف اور آسان انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ رمضان ریلیف پیکج 2025کے اجرا ء کی تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی ، وزیراعظم نے بٹن دبا کر ڈیجیٹل والٹ کا افتتاح کیا۔تقریب میں وفاقی وزراء راناتنویرحسین،عطاء اللہ تارڑ،احسن اقبال، علی پرویزملک ، شزافاطمہ خواجہ اورگورنراسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب میں رمضان پیکج2025کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ وزارت اطلاعات ونشریات کی طرف سے رمضان پیکج پربنائی گئی خصوصی تعارفی ویڈیوبھی دکھائی گئی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں 40 لاکھ گھرانوں اور 2 کروڑ مستحق افراد کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طبقات جو سفید پوش ہیں اور کسی کے ا?گے ہاتھ نہیں پھیلاتے ان کی مدد کی جائے گی۔ اس سال تقریبا ً20 ارب روپے کی خطیر رقم اس پیکج کے لئے مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی جسے بڑھا کر 20 ارب کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف طریقے سے ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں 20 ارب روپے تقسیم کر دیئے جائیں گے اور ایک دھیلے کی کرپشن کا شائبہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں اطراف میں ایک شفاف نظام کے ذریعے یہ پیکج تقسیم ہوگا جس کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔وزیراعظم نے اس پروگرام میں تکنیکی مدد فراہم کرنے پر سٹیٹ بینک ا?ف پاکستان، نادرا، بی ا?ئی ایس پی، وزارتوں اور ٹیک کمپنیز اور بین الاقوامی ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت کے ذریعے یہ نظام متعارف کرایا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور چوہدری امداد بوسال کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مولانا حامدالحق اور دیگر افراد کی شہادت پردلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حامد الحق کا مدرسہ دینی تعلیمات کے حوالے سے ایک اعلیٰ مقام رکھتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کے پی حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکاتھا جس کے لئے 80 ہزار سے زائد شہریوں، افواج پاکستان کے جوانوں، افسران، عام شہریوں نے شہادتیں دیں لیکن حالیہ دنوں میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، ماہ رمضان کی برکت اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی دعاؤں اور مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کے طفیل ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا او راہم اس ناسور کو دوباہ دفن کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سو ارب کے محصولات کے زیر التوا کیسز ہیں اور کرپشن کے ذریعے غریبوں کا پیسہ لوٹا گیا اس سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روپے اور ڈالر کی قدر میں بہت فرق ا گیا تھا، ہم نے جب ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی تو لوگ عدالتوں سے حکم امتناعی لے ا?ئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیا نظام بنایا ہے تاکہ اس مشکل چیلنج پر قابو پایا جاسکے اور ہم نے ونڈ فال ٹیکس کے حوالے سے نئے قانون کے تحت 500ارب روپے واپس لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کی شروعات سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی ختم کرنے سے ہو گیا ہے اور گورنر سٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ایک ہی دن میں 23 ارب روپے بینکوں میں واپس لے کر ا ئے۔

چیئرمین ایف بی ر اور دیگر اداروں کا بھی کردار قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ رمضان کی برکت سے ملک اور قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔قبل ازیں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام صرف 20روز میں تمام متعلقہ اداروں نے شبانہ روز محنت سیتیار کیا ہے جو ماہ رمضان میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف ترین طریقہ کار کے ذریعے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ملک بھر میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ا?سان تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ لوگ باوقار طریقے سے یہ امداد گھر میں حاصل کر سکیں۔ مزید برا?ں چینی کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اور تحصیل کی سطح پر شوگر ملز مالکان کی طرف سے 600 سٹالز لگائے جائیں گے جہاں چینی 130 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو سبسڈی فراہم کرنے کی بجائے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اشیائے خوردونوش مقرر قیمتوں سے 15 فیصد رعایت پر فراہم کی جائیں۔

chitraltimes pm shehbaz inaugurated ramzan package usc

پاکستان بیت المال کا رمضان میں 50 لاکھ افطار باکسز تقسیم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان بیت المال نے رمضان المبارک میں 50 لاکھ افطار باکسز تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان بیت المال وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت اپنی سب سے بڑی امدادی مہم کے دوران رمضان المبارک میں ملک بھر میں افطار باکسز تقسیم کرے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت اس مہم کے دوران ملک کے پسماندہ اور غریب طبقہ کو پاکستان بیت المال ضلع کی سطح پر تیار کھانے کے پیکٹ تقسیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بیت المال مساجد، یتیم مراکز، خواتین کو بااختیار بنانے کے مراکز، سکولوں اور کھانے کی تقسیم کے لئے دیگر نامزد مقامات کا استعمال کرے گا جبکہ 33 موبائل ٹرک دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے لئے مختلف راستوں پر کام کریں گے۔شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ بیت المال کے پاس پہلے ہی ضلعی سطح پر ایک وسیع انفراسٹرکچر موجود ہے اور میری ٹیم نے بروقت اور شفاف ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اس پوری مہم کو باضابطہ بنا دیا ہے اور میں خود اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99738

رمضان ریلیف پیکج کے تحت 42 لاکھ خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کر دیا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

Posted on

رمضان ریلیف پیکج کے تحت 42 لاکھ خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کر دیا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

نگران حکومت صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ پنجاب میں جلد انتخابات کا اثر چھوٹے صوبوں پر پڑے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات و اوقاف
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک صوبے کے 42 لاکھ سے زائد خاندان اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ایک صوبے میں جلد انتخابات اور ان کے نتائج کا براہ راست اثر دوسرے صوبوں پر پڑے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہی ہونے چاہیے۔ نئی مردم شماری بھی مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں۔ صوبے میں امن و امان کے ساتھ مالی حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں۔ نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز شاہ کاکاخیل نے ان خیالات کا اظہار سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت اب تک ٹارگٹڈ آبادی کے 74 فیصد مستحقین میں 1 کروڑ 20 لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر صوبے کے 42 لاکھ خاندان اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی کام صرف صاف و شفاف الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ نگران صوبائی حکومت صوبے میں عوام کے مفادات کا خیال رکھے گی۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ نگران صوبائی کابینہ نے گزشتہ روز اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ پنجاب میں انتخابات کے نتائج کا اثر براہ راست چھوٹے صوبوں پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کے مشورے پر صوبے میں 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کی تاریخ دی ہے اور تاحال یہی تاریخ برقرار ہے۔ اکتوبر تک ملک بھر اور صوبے میں نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں بھی مکمل ہو جائیں گی۔ خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ اس بات پر متفق ہے کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہیے۔ اس وقت صوبے میں امن وامان اور معاشی حالات انتہائی خراب ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے وفاقی سطح پر ملک میں اس وقت جو حالات چل رہے ہیں ان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اداروں میں بیٹھے اشخاص کو انا کو ایک طرف رکھ کر ملکی معاملات کو چلانا چاہئے۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر پاکستان قومی اتحاد کی علامت ہیں لیکن ان کے اقدامات سے ایسا محسوس نہیں ہو رہا۔ صدر پاکستان کو ایک پارٹی کے نمائندے کی بجائے وفاق کے نمائندہ کیطور پر کام کرناچاہئے۔ نگران وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان اور مالی حالات بہتر نہیں ہیں۔ اس وقت خزانہ خالی ہے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں۔ اسی طرح صوبے میں بھرپور نگرانی اور سیکورٹی کے باوجود روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سابق حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور صوبے کو دیوالیہ کیا ہے۔ سابقہ حکومت ایلیکٹڈ نہیں بلکہ سلیکٹیڈ تھی۔ جس طرح نگران صوبائی حکومت سلیکٹڈ ہے وہ بھی اسی طرح سلیکٹیڈ تھے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ پنجاب میں پہلے انتخابات کے انعقاد سے ملک مزید دلدل میں چلا چائیگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73435

رمضان ریلیف پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں 19 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا، نگران وزیر خوراک فضل الٰہی

Posted on

رمضان ریلیف پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں 19 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا، نگران وزیر خوراک فضل الٰہی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے خوراک اور آبپاشی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ صوبے کی مالی مشکلات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق نگران حکومت خیبر پختونخوا نے غریب عوام کی ضروریات اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے انیس ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے مفت آٹے کی فراہمی کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس سے صوبے کی تقریباً 92 فیصد آبادی مستفید ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے محکمہ خوراک پشاور میں ایک پرہجوم پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔پریس بریفنگ میں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ، اوقاف اور مذھبی و اقلیتی امور فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور سیکرٹری محکمہ خوراک عابد وزیر بھی موجود تھے،

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خوراک نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں صوبے کے مستحق خاندانوں میں 2 لاکھ سینتالیس ھزار پانچ سو میٹرک ٹن گندم سے ایک کروڑ 72لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 57لاکھ 50 ہزار سے زائد گھرا نوں میں مفت سرکاری آ ٹا تقسیم ہوگا اس موقع پر سیکرٹری محکمہ خوراک عابد وزیر نے مذکورہ پیکیج کے متعلق میڈیا کو بتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج کیلیے صوبے میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے جائینگے جن میں چھ ہزار محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مل کر قائم کریں گے جبکہ ایک ہزار چھ سو پوائنٹس یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کرے گی،

عابد وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے مطابق فی خاندان دس کلو گرام آٹے کے تین تھیلے فراہم کیئے جائیں گے سیکرٹری محکمہ خوراک کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کو آٹے کے حصولی کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر پیش کرنا ہوگا اور ایک خاندان کا کوئی بھی فرد آٹا حاصل کر سکتا ہے، عابد وزیر نے اہلیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جن مستحق خاندانوں کے نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل نہیں ہے وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نزدیکی دفتر میں جا کر خود کو رجسٹرڈ کروا کر 24 گھنٹے کے اندر رمضان ریلیف پیکج کے حقدار بن سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی خاندان ان لائن پلے سٹور سے مرستیال ایپ پر یا 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی اھلیت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72757