Chitral Times

دروش ایکش فورم کے زیر اھتمام گیس پلانٹ منسوخی کے حوالے سےآل پارٹیز میٹنگ

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش ایکشن فورم کے زیر اھتمام زیر صدارت رضیت باللہ صدر دروش ایکشن فورم چترال سے گیس پلانٹس کی منسوخی کے حوالے ال پارٹیز میٹنگ کا اھتمام بمقام حیدر عباس مارکیٹ کیا گیا جس میں سنئیر نائب صدر جمیعت علمإ اسلام قاری جمال عبدالناصر جماعت اسلامی کے ضلع نائب صدر نائب ناظم روئیداد احمد ساجد ناظم حاجی عبداسلام تجار یونین کے جنرل سیکٹری حزب اللہ سنئر رھنما پاکستان تحریک انصاف فاروق علیشاہ ایڈیشنل جنرل سیکٹری پی ٹی ای محمد عدنان جمیعت علماء اسلام کے رھنما جناب قسوراللہ قریشی ھدیتہ الھادی کے مولانا خان شرین ناظم شیشی کوہ شیر نزیر پی ٹی ای کے زاھد حسین ناظم سردار عالم سماجی کارکن صوبیدار نزیر صوبیدار نواز پاکستان پیپلز پارٹی کے سکندر حیات۔ ناظم حیدر عباس ۔قاری نظام صاحب فھیم اللہ سابق یوتھ کونسلر پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکٹری عمران الملک ۔ رھنما مسلم لیگ محمد امین اللہ سماجی کارکن سعید احمد ۔سراج الرفین نے شرکت کی۔ اور شرکإ نے حکومتی فیصلہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ اور اس پر زور دیا گیا کہ ایک طرف بیلین سونامی اے فاریسٹیشن پر اربوں روپے خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف جنگلات کی حفاظت کے متبادل پراجیکٹ گیس پلانٹ کو منسوخ کیا جارہا ہے۔ شرکإ نے دروش ایکشن فورم کے صدر رضیت باللہ کے حالیہ عدالتی کیس بسلسلہ گیس پلانٹس بمقام دروش۔ ایون۔بروز اور چترال کے گیس منسوخی کے عدالتی رٹ کی بھر پورحمایت کی گی اور تمام مطلوبہ وسائل بروۓ کار لانے کے لے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا اخر میں صدر محفل نے تمام عمائیدین کا تعاون کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں ایڈوکیٹ ہاٸی کورٹ جناب شیر حیدر کا تعاون کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

chitraltimes drosh action forum meeting for gas plants
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56294

بیوٹیفکیشن فنڈ میں دروش کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے-قاری جمال عبدالناصر

دروش(نامہ نگار) معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے صوبائی حکومت کے بیوٹیفکیشن فنڈ سے تحصیل دروش کے لئے کم فنڈ مختص کرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرکے تحصیل دروش بشمول ارندو کے لئے معقول فنڈ جاری کئے جائیں۔

ایک اخباری بیان میں قاری جمال عبدالناصر نے کہ کہا صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع چترال لوئر کی خوبصورتی یعنی بیوٹیفکیشن کیلئے 28کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ منظور کیا گیا ہے جس میں تحصیل دروش بشمول ارندو کے لئے صرف دو کروڑ ستانوے لاکھ (29700000)روپے رکھے گئے ہیں اوریہ رقم پرانا بازار دروش تاشاہنگار پرانا روڈ کے لئے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقایا پچیس کروڑ روپے میں سے دروش بشمول ارندو کے لئے بیوٹیفکیشن کی مد میں رقم نہ رکھنا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ یہ اس اہم علاقے کو نظر انداز کرکے یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دروش ضلع چترال کا گیٹ وے ہے، لواری ٹنل سے دروش کا علاقہ شروع ہوتا ہے،یہیں سے گزر کرملکی اور غیر ملکی سیاح چترال کے دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ چترال کے دروازے کو خوبصورت بنانے کیلئے اضافی فنڈ جاری کئے جائیں مگر یہاں گنگا الٹی بہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کے مقام زیارت، عشریت، سمیت ارندو اور تحصیل دروش کے دیگر علاقوں کو خوبصورت اور جازب بنانے لئے معقول فنڈ جاری کرنا ضروری ہے۔ قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ چترال کی دو تحصیلیں ہیں لہذا 28کروڑ کے بیوٹیفکیشن فنڈ سے دو تحصیلوں کو یکساں رقوم دیئے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور چترال کا ہر علاقہ خوبصورت بنے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر و چیئر مین ڈیڈک وزیرزادہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حسن عابدچترال سے مطالبہ کیا کہ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیکر تحصیل دروش بشمول ارندو کے عوام کے ساتھ انصاف کریں اور بیوٹیفکیشن فنڈ سے کم از کم دس کروڑ روپے اضافی مختص کریں تاکہ یہ علاقہ بھی خوبصورت بنے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52618

دروش ایکشن فورم کے تحت بیداری مہم، دروش اورشیشی کوہ کے مسائل کیلئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ)دروش ایکشن فورم کے تحت بیداری مہم کے سلسلے میں بعد از نماز جمعہ شیشی کوہ تار میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب۔کرتے ہوے فورم۔کے صدر رضیت باللہ نے کہا کہ دروش کے مسائل خواہ ان کا تعلق شیشی کوہ۔سے ہو یا ارندو عشیریت سے سب کو اکھٹے مل کر جد و جہد کرنا ہوگا گروہ بندیوں اور سیاسی جماعتوں میں تقسیم نے مسائل میں اضافہ کیا ہے جب تک الیکشن نہیں ہوتے تب تک مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے۔

لاوی ہاییڈرو پاور پلانٹ کے مسائل ہوں یا ہسپتال کے، زنانہ ڈگری کالج کے کلاسوں کے اجراء کا مسئلہ ہو یا بجلی کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے کا مل کر کوشیش کریں گے اور نتیجہ اللہ کے سپرد کریں گیں۔انہوں نے کہا کہ نصلی تعصب اور مسلح تصادم تباہی کا راستہ ہے اسے اجتناب کریں بیداری مہم کے سلسلے میں تمام چھوٹے بڑے مساجد کا دورہ کریں گے اور مطالبات پیش کریں گے۔ اس سے پہلے جنرل سیکٹری عمران الملک نے دروش ایکشن فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیں اور لوگوں سے تعاون کی اپیل جبکہ اہالیان علاقہ نے مشترکہ مفادات کیلۓ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی محمد عالم خان اے این پی کے رہنما اسماعیل مغل پی ٹی ائی کے رہنماؤں ذولفقار احمد ،بہادر شاہ سابق ناظم حسین احمد،سیکرٹری وقار احمد علماۓ کرام، نوجوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اخر میں متفقہ طور شیشی کوہ روڈ کی تعمیر تا مدکلشٹ اور شیشی پل سے لیکر مڈکلشت تک کو فوری طور پر نشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا قرار داد منظور کیا گیا۔۔

chitraltimes drosh action forum drosh razitubillah
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52305

دروش کے جنگل میں لگی آگ پر جذوی قابو پالیا گیا، دوبارہ آگ بھڑک اُٹھنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو

دروش کے جنگل میں لگی آگ پر جذوی قابو پالیا گیا، تیز ہواوں کی وجہ سے دوبارہ آگ بھڑک اُٹھنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو

دروش ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تحصیلِ دروش لوئر چترال کے جنگل میں لگی آگ پر جزوی طور قابو پا لیا گیا ہے، آگ بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کے جوان ، فارسٹ اہلکار اور مقامی رضاکار 4 گھنٹے پیدل سفر کرکے دروش گول جنگل پہنچے اور آگ بجھانے میں مصروف عمل رہے، ریسکیو1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ چترال فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاراور بیوڑ کے عوام نے درختوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آگ بجھانے کے دوران تھوڑی دیر بارش بھی ہوئی جس کی وجہ سے آگ پر جزوی طور قابو پا لیا گیا، تاہم تیز ہواؤں کی وجہ سے دوبارہ آگ بھڑک اٹھنے کا خطرہ ہے.


دریں اثنا محکمہ فارسٹ نے ملحقہ علاقوں میں تعینات تمام فارسٹ اسٹاف کو آگ بجھانے پر لگا دیا ہے۔ اور علاقے کے عوام بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں جنھوں نے آگ کے اردگرد فائر لائن بنا کر آگ کوپھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ تاہم جنگل میں خشک درختان اور ملبہ زیادہ ھونے اور اس کے ساتھ تیز ھواؤں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھتی ہے.


آخری اطلاع تک آگ پر جذوی کنٹرول کیا گیا ہے تاہم دھواں اب بھی بہت زیادہ اٹھتا ھوا نظر آ رہا ہے

chitraltimes forest cought fire drosh chitral1
chitraltimes forest cought fire drosh chitral5
chitraltimes forest cought fire drosh chitral4
chitraltimes forest cought fire drosh chitral2
chitraltimes forest cought fire drosh chitral6
chitraltimes forest cought fire drosh chitral
chitraltimes forest cought fire drosh chitral3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51608

دروش گول جنگل میں لگی آگ بے قابو، قیمتی دیار کے درخت جل کرخاکستر، کروڑو ں کا نقصان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )دروش ٹاؤن کے نواحی علاقے دروش گول کے جنگل میں گذشتہ تین دنوں سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا جس کی وجہ سے قیمتی دیار کا جنگل تیزی سے راکھ کے ڈھیر میں بدل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار دن قبل دروش جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جسکی زد میں اگر سینکڑوں درخت جل کر راکھ بن گئے ہیں، آتشزدگی کے اس واقعے سے اس جنگلاتی علاقے میں قدرتی ماحول، چرند پرنداور جنگلاتی حیات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بیش قیمت دیار اور شاہ بلوط پر مشتمل جنگل راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہا ہے،

دروش گول جنگل میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ بجھانے کے عمل میں شریک ایک مقامی شخص نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے واقعے کے حوالے سے متعلقہ محکمے کا رویہ بالکل لاپرواہی کا ہے، آگ لگنے کے پہلے ہی دن آسانی سے اس پر قابو پایا جا سکتا تھا مگر متعلقہ محکمہ کے لوگوں کی غفلت کی وجہ سے آگ مزید پھیل گیا، اب بھی محکمے کے تین یا چار بندے جائے وقوعہ کا چکر لگاتے ہیں جوکہ صرف تماش بینی کے سوا کچھ نہیں۔

دروش کے معروف سماجی شخصیت شہزادہ محمد ہشام الملک نے جنگل میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قومی خزانے اور قدرتی ماحول کو بچانے کے لئے فوری طور اقدامات اٹھائے جائیں اور اسمیں مختلف ادارے ملکر خصوصی آپریشن کریں۔


یادرہے کہ اس سال جنگل میں آتشزدگی کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے چار اور مقامات پر آگ لگی تھی جس پر بہت دنوں پر قابوپایا جاسکا تھا۔ علاقے کے مختلف مکاتب فکر نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ جنگلات میں باربار آتشزدگی تخریب کاری کا شاخسانہ ہے ۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ ان تخریب کاروں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

chitraltimes forest fire drosh gole 1
chitraltimes forest fire drosh gole chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
51591

دروش؛ دو سگی بہنیں دریائے چترال میں ڈوب گئیں، ایک کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔ریسکیو۱۱۲۲

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش شمس آباد لوئرچترال سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں عاصمہ اور سیمہ دختران جاوید دریائے چترال میں ڈوب گئیں، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے ۔ مقامی پولیس کے مطابق چھوٹی بہن عاصمہ خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دریائے چترال میں چھلانگ لگانے پر بڑی بہن ان کو بچا نے کی کوشش میں خود بھی دریا میں ڈوب گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عاصمہ کی شادی تین ماہ قبل کیسو گاوں میں معین خان سے ہوئی تھی جوکاروبار کی عرض سے تمرگرہ میں مقیم ہےجبکہ انکی بیوی عاصمہ میکے میں تھی۔


عاصمہ کی والدہ نے تھانہ دروش میں درخواست میں دعویدار ی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عاصمہ کی خودکشی کی وجہ انکے شوہر ہیں جس کے ساتھ موبائل فون پر لمبی بات کی اور فون بند کرتے ہی دریا ئے چترال کی طرف نکل گئی ۔ جس کو بچانے کیلئے بڑی بیٹی بھی نکل گئی مگر بدقسمتی سے وہ اپنی بہن کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے ۔ا ور چھوٹی بہن دریا میں چھلانگ لگانے پر بڑی بہن ان کوبچانے کی کوشش میں خود بھی ڈوب گئی ہے۔ پولیس نے دفعہ 322کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا ہے.ایک ساتھ دو بہنوں کی دریا میں ڈوب جانے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہےاورہر ایک انکھ اشکبار ہے۔


اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال میں سرچ آپریشن کے دوران جنجریت کے مقام پر دریائے چترال سے خودکشی کرنے والی 17 سالہ بچی عاصمہ کی لاش کو نکال کر THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا،جبکہ بڑی بہن(19سال) کی تلاش جاری ہے ۔ اخری اطلاع تک ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سرچ آپریشن شام تک جاری رکھی ہوئی تھی.

chitraltimes drosh suicide two sisters3
chitraltimes drosh suicide two sisters
chitraltimes drosh suicide two sisters chitral lower1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51342