Chitral Times

حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، سرحدی چھاؤنی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجی قیدی بنا لئے

Posted on

حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، سرحدی چھاؤنی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجی قیدی بنا لئے

مقبوضہ بیت المقدس(چترال ٹایمزرپورٹ) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آج ہفتے کی صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔ درجنوں عمارتیں راکٹوں کی زد میں آگئیں، جس سے جگہ جگہ ا ٓگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق جنگجو نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہوکر سرحدی چھاؤنی پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ درجنوں اسرائیلی فوجی قیدی بنا لیے۔حماس کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ا?ج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کرتے ہوئے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منطوری بھی دے دی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سکیورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بھی غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کر دی ہے۔

 

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

کابل(سی ایم لنکس)افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے دوران دو دفعہ زلزلہ آیا۔پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً پونے بارہ بجے 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، افغانستان میں زلزلے کی گہرائی 7.7 ریکارڈ کی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79972