Chitral Times

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

Posted on

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ای سی پی کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق درخواست دہندہ متعلقہ انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے،اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوں گے اور ان پر درخواست گزار کے دستخط ہونا لازمی ہیں،اعتراضات درخواست گزار خود یا تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں۔ہدایت نامہ کے مطابق کوریئر سروسز، فیکس یا ای میل کے ذریعے بھیجے گئے اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا،درخواست اعتراضات کی 8 عدد کاپیاں بمعہ نقشہ جات بھجوائی جا سکتی ہیں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر ضلع کے تمام موجودہ انتظامی اور ریونیو یونٹ واضح طور پر ہونے چاہئیں،تجویز شدہ حلقہ جات کی آبادی کے اعداد وشمار ہونا ضروری ہیں۔اعتراضات دفتری اوقات میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جن کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہے۔حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

 

پی آئی اے طیاروں کا معاملہ، اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد انڈونیشیا پہنچ گیا

کراچی(سی ایم لنکس)انڈونیشیا میں پی آئی اے کے پھنسے 2 طیاروں کے معاملے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد کوالالمپور پہنچ گیا۔ترجمان کے مطابق وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 کے ذریعیکوالالمپور پہنچا، جس میں پی آئی اے کے سی ای او،چیف ٹیکنیکل آفیسرز، جی ایم فلیٹ،لیگل آفیسرز بھی شامل ہیں۔وفد لیزنگ کمپنی ایئرایشیا سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا۔ علاوہ ازیں وفد طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے بھی لیزنگ کمپنی سے بات چیت کرے گا۔ترجمان کے مطابق طیاروں کی ڈلیوری جکارتا میں ہونی تھی، اس لیے طیارے انڈونیشیا میں کھڑے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80070