Chitral Times

حج کو آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حج پالیسی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے فوری پیش کی جائے،نگراں وزیراعظم

Posted on

حج کو آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حج پالیسی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے فوری پیش کی جائے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لئے آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کم خرچے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں،حج پالیسی فوری طور پر وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو حج کے حوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024 کی تیاری کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لئے آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کم خرچے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ حج پالیسی جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے۔ اجلاس میں نگراں وزیرِ مذہبی امور انیق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

خسارے کا شکارقومی ملکیتی اداروں کی فوری نجکاری ضروری ہے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے خسارے کا شکارقومی ملکیتی اداروں کی فوری نجکاری ضروری ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگراں وفاقی وزیرِ نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ نجکاری نے وزیرِاعظم کو خسارے کے شکار قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیرِاعظم نے خسارے کے شکار قومی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے خسارے کے شکار اداروں (ایس او ایز) کی فوری نجکاری ضروری ہے، اس امر میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کردار لائق تحسین ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80066