Chitral Times

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پرتقریب

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ‌) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا. جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعداد میں شریک ہوئیں. خواتین سکالرز نے اپنے خطابات میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عورتوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرنے کے ساتھ مغرب سے درآمد شدہ نعرہ “میرا جسم میری مرضی” کو شرم و حیا کے منافی قرار دیکر اس کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ ان خواتین کا نعرہ ہوسکتا ہے جو اسلامی اصولوں کے بجائے مغربی تھذیب و تمدن اور مادر پدر آزادی کے خواہاں ہیں. ہم ان متنازعہ اور غیر شائستہ نعروں کی پرزور مذمت کرتے ہیں. اور اس مارچ کے خلاف آج دختران اسلام پورے پاکستان میں خواتین کے اصل مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے میدان میں نکل آئی ہیں آج یہاں قتیبہ سکول میں منعقد ہونے والی تقریب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے.جس میں “عورت مارچ” کے نام سے بے حیائی کو فروغ دینے کے مغربی ایجنڈے کی بھرپور مذمت اور اس سے برات کے اعلان کے ساتھ اسلامی اصولوں کو پیش نظر رکھ کر خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32805