Chitral Times

تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم  کا لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ ، سیلاب کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

Posted on

تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم  کا لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ ، سیلاب کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سیلاب اور باریشوں کے بعد کے صورت حال کا جائزہ لینے اور مستقبل کے اقدامات کے لیے تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپر چترال بونی میں خصوصی میٹنگ کی۔
حالیہ تباہ کن بارش اور سیلابی صورت حال کے بعد سب سے زیادہ متاثر تحصیل مستوج کے بالائی علاقے اپر یارخون کو قرار دیا جارہا ہے جہاں خوبصورت گاوں بریپ،کھوژ،پاور کے ساتھ تقریباً تمام گاوں کسی نے کسی طرح متاثر ہوئے ہیں۔کئی گھرانے مکمل سیلاب میں بہہ گئے تو کئی کو جزوی نقصان پہنچ کر ناقابل رہائش ہوئے،فصل یا تو سیلاب میں بہہ گئے یا مسلسل باریشوں کے نتیجے کھڑی اور تیار فصلیں گڑھ سڑھ کر انسان اور حیوانات دونوں کے لیے ناقابل استعمال رہی۔اس صورت حال کو اگر بغور جائزہ لیا جائے تو مذکورہ دیہات کا آنے والے وقتوں میں ناقابل برداشت پریشانیوں سے دوچار ہونے کا حدشہ ہے۔

 

حالات کی سنگینی کے پیش نظر تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم تمام محکمہ جات کے سربراہاں کی میٹنگ کال کی تاکہ بحالی کے امور میں مزید تیزی پیدا کی جائے۔ میٹنگ میں تحصیل مستوج کے تمام وی سی کے چیرمین بھی اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے ساتھ موجود تھے ۔صدارت تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے کی۔محکمے کے سربراہاں جن میں پیڈو ،پبلک ہیلتھ،محکمہ صحت ،پاپولیشن پلاننگ،محکمہ خوراک،محکمہ تعلیم،اے کے ار ایس پی ،اکاہ،محکمہ زرعت ،اے ڈی ار ڈی ڈی، ٹی ایم اے مستوج اور سوشل ویلفیرکے سربراہ شریک تھے ۔جو سیلاب اور بارش کے بعد جتنے مسائل تحصیل مستوج میں پیدا ہوئے ہیں ان میں روڈ،پائپ لائن،بجلی آبپاشی کے نظام سب درہم برہم ہوئے ہیں۔گویا نظام زندگی مفلوج ہوئی ہے۔ ان کے بحالی اور عوام کو سہولت پہنچانے کے لیےہنگامی طور جو جو اقدامات اب تک اٹھائے گئےتھے۔لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں نے اس بارے تحصیل چیرمین اور وی سی چیرمین صاحباں کو تفصیلی بریفینگ دی۔

 

اس میں خصوصی طور پر محکمہ خوراک کے ضلعی سربراہ نے کہا کہ باوجود مشکل ترین صورت حال کے محکمہ خوراک گندم کے سپلائی کی بھر پور کوشش کی ہے اور کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ آبادی کے نسبت کوٹہ نا کافی ہے میں اپنی طرف سے بھر کوشش کی ہے کہ کوٹہ میں اضافہ ہو اور عوام کی ضروریات پوری ہو۔ لیکن آپ عوامی نمائندے ہیں آپ کو اس سلسلے مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ اس سال بارش اور سیلاب کی وجہ فصلیں مکمل خراب ہوئے گندم کی طلب میں اضافہ ہونا یقینی امر ہے اس لیے اس مسلے کو بروقت صوبائی حکومت کے سامنے اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 

اجلاس میں موجود عوامی نمائیندوں نے بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ موسم تیزی سے بدل رہی ہے اور سردیاں قریب ہوتے جارہے ہیں بالائی علاقوں میں گندم کی وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے اس مسلے پر بروقت توجہ دی جائے ۔تحصیل چیرمین اس مسلہ کو حل کرانے کے لیے کوشش کرنے کی یقین دہانی کی۔

 

اجلاس میں حالیہ سیلاب کے دوران مختلف علاقوں میں تباہ شدہ پائپ لائینوں کی ایمرجنسی بحالی پر پبلک ہیلتھ کے کردار کو اجتماعی طور سراہا گیا ۔محکمہ صحت کی کارکردگی کو بھی اجلاس میں سراہا گیا۔باقی تمام محکموں کے سربراہاں سیلاب کے دوران اپنے کیے ہوئے اقدامات سے آگاہی دی۔ تحصیل چیرمین تمام محکموں کے سربراہاں پر زور دیا کہ وہ حالات کے پیش نظر مزید جانفشانی سےخدمات سرانجام دیں اس وقت روایت سے ہٹ کر خدمت کرنے کی ضرورت ہے ۔تحصیل کونسل کے جملہ نمائندے اداروں کے شانہ بہ شانہ خدمت میں مصروف ہونگے ۔ اور جو مدد ہم سے ہوسکا ہم ہر وقت تیار ہیں اس طرح تمام محکموں کے سربراہاں اس سلسلے اپنی ائیندہ کے حکمت عملی واضح کر دی ۔اس پر تحصیل کونسل اعتماد کا اظہار کیا۔

chitraltimes Tehsil chairman mastuj sardar hakim presiding over all department head meeting3 chitraltimes Tehsil chairman mastuj sardar hakim presiding over all department head meeting1

chitraltimes Tehsil chairman mastuj sardar hakim presiding over all department head meeting4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65368