Chitral Times

تجاری یونین دروش کی طرف سے تاجر برادری میں سرجیکل ماسک تقسیم کئے گئے

دروش( جہانزیب سے ) تجار یونین دروش کے صدر و ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف  حاجی گل نواز نے دروش بازار میں  دوکانداراں کو سرجیکل ماسک تقسیم کرکے  تاجر حضرات سے اپیل  کی ہے  کہ SOPs پر عمل در آمد کرکے بغیر ماسک کے کسٹمر  کو دوکان کے اندر انے کی اجازت نہ دیں۔ کیونکہ کرونا وائرس کافی حد تک پھیل رہا ہے ۔ہمیں حکومتی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر  کرونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کر سکیں گے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی گل نواز کا کہنا ہے کہ  زیادہ ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ صفائی برقرار رکھنے اور ماسک پہننا  کرونا وائرس کی پھیلاؤ کی روک تھام میں نہایت ہی اہم ثابت ہوگا ۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔یہ کسی ذات مذہب یا فرقہ میں فرق نہیں کرتا کسی کو بھی ہوسکتا ہے۔آج کی احتیاط کل اپنے کسی پیارے کی زندگی کو خطرےمیں ڈالنےسےبہتر ہے۔عوام اس مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

drosh tujjar union gul nawaz distributes mask 3 1
drosh tujjar union gul nawaz distributes mask 2 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36421