Chitral Times

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین میں سبزیوں کے بیج تقسیم کئے گئے

Posted on

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین میں سبزیوں کے بیج تقسیم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بیار لوکل سپور ٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیویلپمنٹ سوسائٹی (HANDS) کے تعاؤن سے خواتین میں سبزیوں کے بیج(تخم) تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر خواتین کونسلرز اور تنظیمات کے نمائندگان موجود تھیں۔سبزیوں کے بیج خواتین تنظیمات کے نمائندگان کو دیے گئے تاکہ وہ پنی اپنی تنظیمات کے ممبران کو دے سکیں۔جو سبزیات کے بیج خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔

اس موقع پر شراکاء نے HANDS پاکستان کے کاوشوں کو سراہا گیا۔شراکاء نے ہینڈز کے چیف ایگزیکٹیو شیخ تنویر اور چیف سروسز ایگزیکٹیو انیس دانش کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،اور ان سے درخواست کی کہ جس طرح سیلاب اور زلزلہ کے دوران 2015-16 میں علاقے کے عوام کی مدد کی لوگ اس کو اب بھی یاد کر رہے ہیں اور اب بھی ہم امید کرتے ہیں کہ HANDS پاکستان جس طرح ملک کے دوسرے علاقوں میں لوگوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہے ڈسٹرکٹ اپر چترال جو کہ نوازئیدہ اور پسماندہ ضلع ہے اپنی سرگرمیوں کو یہاں تک بڑ ھا کر علاقے کے عوام کو اپنے پاؤں میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔علاقے کے عوام HANDS کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75361

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امدادی سامان تقسیم

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امدادی سامان تقسیم

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی ُپاکستان (HANDS) الفلاح بنک کے تعاؤن سے دیئے گئے کمبل اور مچھر دانی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر منیجر BLSO نے بتایا کہ مصیبت کے وقت HANDS نے پاکستان کے ہر علاقے کے لوگوں کی اپنی بساط کے مطابق بلا تفریق امداد کررہی ہے اور امید کا اظہار کیا کہ جو نقصانات چترال میں گذشتہ سال ہوئے ہیں۔ان کی بحالی کے لیے ہماری مدد کریں گے تاکہ لوگ اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہو سکیں۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر بنیظر سپورٹ پروگرام چترال جاوید نے کہا کہ ہم سب HANDS کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جہاں بھی مصیبت آتی ہے یہ ادارہ ان لوگوں کی امداد کرتا آیا ہے۔اس موقع پر شرکاء نے شیخ تنویر CEO، دانش کا شکریہ ادا کیا۔ بنیظرانکم سپورٹ پروگرام چترال کے ڈائریکٹر جاوید نے سیلاب زادگان کے درمیان کمبل اور مچھر دانی تقسیم کی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71915

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کی جانب سے دیئے گئے چیکس مستحقین میں تقسیم کئے گئے

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کی جانب سے دیئے گئے چیکس مستحقین میں تقسیم کئے گئے

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج شاہ عدنان نے چیک تقسیم کیا۔اس موقع پر منیجر BLSO شیر افضل نے کہا کہ HANDS پاکستان ہر مشکل وقت میں مصیبت زادہ لوگوں میں بلا تفریق امداد پہنچا رہی ہے۔
2016-17 میں بھی سیلاب اور زلزلے کے دوران لوگوں کی بھر پور مد د کی ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ HANDS کا یہ تعاؤں انشاء اللہ آئندہ بھی جا ری رہے گا۔اس موقع پر شرکاء نے CEO شیخ تنویر اور انیس دانش چیف سروس ایگزیکٹیو کا شکریہ ادا کیا اور HANDS کی کاوشوں کو سراہا۔ اور درخواست کی کہ جس طرح پچھلے سال سبزیات کے بیچ ہمارے لئے بھیجا گیا تھا اس سال بھی ادارہ ہمارے لئے بیچ کا بندوبست کرے کیونکہ گزشتہ سال سیلاب اور غیر متوقع بارش کی وجہ سے بہت نقصان ہو ا ہے۔
اس موقع پر AC نے HANDS کے کردار کی تعریف کی جو کہ ملک کے سیلاب زادہ لوگوں کی امداد کرتا آرہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71612

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او)کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کیئے گئے

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او)کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کیئے گئے

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن(بی ایل ایس او) کے زیر اہتمام ویلچ کونسل بریپ کے سیلاب سے متاثرہ67 خاندانوں وی سی چیئرمین کی مشاورت سے دس دس ہزار روپے نقد امداد تقسیم کیئے گئے۔یہ امداددستگیر نواز کے کاوشوں سے BOB-SCLEGEL نے دے دیا تھا۔اس موقع پر دستگیر نواز کے والد محترم سردار نواز اور اسکی والدہ بھی موجود تھیں۔انھوں نے یہ امداد متاثرہ خاندانوں کے خواتین میں تقسیم کی اور یقیں دلایا کہ وہ کنیڈا جاکر (بی ایل ایس او) کے ذریعے مذید امداد دینے کی کوشش کرینگے۔منیجر بی ایل ایس او نے دستگیر نواز کی کاوشوں کو سراہا اور بتا یا کہ اس سے پہلے بھی وہ سیلاب زادگان کی امداد کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ملکر اس مصیبت کی گھڑی میں متاثریں کی مدد کریں۔بی ایل ایس او اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔چیرمین ویلچ کونسل موسی نبی نے بی ایل ایس او اور دستگیر نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہار کیا کہ متاثریں کی بحالی تک وہ اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔انھوں نے ذاتی طور پر سردار نواز اور انکی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ خود متاثرین کی داد رسی کے لئے ہمارے پاس آئے۔انھوں نے BOB-SCHELEGEL بھی شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes blso brep relief distribution2

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68210