Chitral Times

بلدیاتی ملازمین اپناقبلہ درست کرلیں، کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔.کامران بنگش

Posted on

جوملازم بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو پہلے اسے معطل کیا جائے گا، بعد میں اسے پابند سلاسل بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔ کامران بنگش
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کو لے کر محکمہ بلدیات کو بطور چیلنج قبول کیا ہے جہاں کہیں سے عوامی شکایات موصول ہوں گی ان پر بروقت کارروائی ہوگی۔ اقرباء پروری اور کرپشن زدہ مائنڈز کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ محکمہ بلدیات کے ملازمین کو ساتھ لے کر تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی کامران بنگش نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کامران بنگش نے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 22 ہزار ملازمین ساتھ دیں تو تبدیلی آ کر رہے گی، امید ہے کہ لوکل گورنمنٹ ملازمین عوامی خدمت کو شعار بنائیں گے۔ کرپشن فری بلدیات کا وژن لے کر آیا ہوں، کالی بھیڑیاں اپنا قبلہ درست کر دیں کیونکہ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے واضح کیا کہ جوملازم بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو پہلے اسے معطل کیا جائے گا، جبکہ بعد میں اسے پابند سلاسل بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ماڈل بلدیاتی نظام لاکر ہی دم لیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30924