Chitral Times

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

بجلی کے بلوں میں ریلیف، آئی ایم ایف کو نیا پلان بھیج دیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی رقم واپس آئی پی پیز کے لئے مختص کی جائے گی۔نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کریں گے، آئی ایم ایف کو نئے پلان میں بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78864