Chitral Times

سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرلی، پاور ڈویڑن، – بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس

سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرلی، پاور ڈویڑن

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاور ڈویڑن نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرکے 490 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔سیکریٹری پاور ڈویڑن راشد لنگڑیال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی کی ریکوری کرلی گئی ہے۔انہوں ں ے بتایا کہ 7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے، سات روز میں 490 بجلی چور گرفتار کیے گئے، اب تک 95 کروڑ روپے 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی اور آج ریکوری ایک ارب کی حد عبور کر جائے گی۔

 

بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس

پشاور(سی ایم لنکس)پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، میٹر ریڈنگ بھی ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتی، ریڈنگ لیٹ لیتے ہیں جس سے اضافی بل آجاتے ہیں، بجلی بلوں میں 13 قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، خیبرپختونخوا بجلی پیدا کرنے والے صوبہ ہے لیکن اپنا شیئر نہیں ملتا ہے ہم نے اس کو بھی چیلنج کیا ہے، عدالت حکام امتناع جاری کرے کہ اگلے مہینے کے بل میں اضافی ٹیکس نہیں لگائی جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79170