Chitral Times

این سی او سی کا 30 اپریل 2023 تک رش والے مقامات سمیت طبی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی سفارش

Posted on

این سی او سی کا 30 اپریل 2023 تک رش والے مقامات سمیت طبی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی سفارش

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک بھر میں کورونا بیماری کے پھیلاؤ کے پیش نظر این سی او سی نے 30 اپریل 2023 تک رش والے مقامات سمیت طبی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی سفارش کی ہے، اس سلسلے میں محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

 

چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی عید الفطر کی نماز صبح ساڑھے سات بجے عید گاہ مسجد چارسدہ روڈ پشاور میں پڑھائینگے

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی عید الفطر کی نماز صبح ساڑھے سات بجے عید گاہ مسجد چارسدہ روڈ پشاور میں پڑھائینگے، جسکے فوری بعد خطبہ بھی دیا جائیگا جبکہ تقریر صبح سات بجے کرینگے۔ اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73675

این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بقر عید کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔این سی او سی کے مطابق مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، رش سے بچنے کے لیے ایک مقام پر نماز عید کی الگ جماعتیں کرائی جائیں، علمائے کرام رش سے بچنے کے لیے نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں، اور بزرگ، بچے اور بیمار افراد نماز عید کے لیے آنے سے گریز کریں۔گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔نماز عید کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید گاہ آنے سے قبل وضو کا اہتمام گھر پر کریں، شہری جائے نماز اپنے ساتھ لے کر آئیں، نماز عید کے بعد شہری گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کریں، نیز، نماز عید سے قبل اور بعد میں مساجد کے باہر بھیڑ سے بھی گریز کیا جائے۔گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بقر عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے، شہری عید خریداری کے لیے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں، مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور عید کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔شہری رہائشی علاقوں سے باہر مویشی قربان کریں، اور قربانی کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، صوبائی حکومتیں بھی عید پر کرونا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63243

این سی او سی اجلاس؛ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت مختلف پابندیوں کا فیصلہ

این سی او سی اجلاس؛ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت مختلف پابندیوں کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)این سی او سی نے کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ این سی او سی 27 جنوری کو دوبارہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گی۔این او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ان شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہوگی، اور 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ ان شہروں میں ڈائن ان پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی، تاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔این سی او سی کے بیان کے مطابق انڈور جمز کو 50 فیصد فراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کی گئی ہے، 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں تمام قسم کی کنٹیکٹ اسپورٹس پر بھی پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، این سی او سی کی جانب سے کاروباری اوقات اور دفاتر کے اوقات کار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ملک بھر میں 16 کروڑ 91 لاکھ31 ہزار246 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، وزارت قومی صحت


اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں 16 کروڑ 91 لاکھ31 ہزار246افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔بد ھ کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہاہے کہ اب تک ملک بھر میں 16 کروڑ 91 لاکھ31 ہزار246افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 7 لاکھ65ہزار 877 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57546

این سی او سی اجلاس: پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی تقسیم پابندی عائد

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں بیماری کے ٹرینڈز کا جائزہ لیا گیا، جس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی، سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر این پی آئیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ 17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی، این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس


اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس ہفتہ کے روز این سی او سی میں منعقد ہوا۔ فورم نے ملک میں،خاص طور پر شہری مراکز میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے تناظر میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، بیماری کے پھیلاؤ اور تجویز کردہ این پی آئیز پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ این پی ائیز کا جائزہ لیتے ہوئے 17 جنوری 2022 کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کیا تاکہ این پی آئیز کے نئے سیٹ کو تجویز کیا جا سکے جس میں تعلیم کے شعبے، عوامی اجتماعات، شادی کی تقریبات، انڈورآؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دی جائے۔دریں اثناء این سی او سی نے 17 جنوری 2022 سے ہوائی سفر میں کھانے ناشتے کی خدمت پر مکمل پابندی نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی اے اے سے کہا ہے کہ وہ انفلائٹ ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر کورونا ایس او پیز کو بھی نافذ کرے۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے ناشتہ کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57390

این سی او سی کے کورونا وائرس حوالے فیصلوں کی روشنی میں چترال سمیت تین اضلاع کیلئے ہدایت جاری

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) این سی اوسی کے حالیہ فیصلوں، کورونا وائرس کے کم پھیلاؤکی شرح اور کامیاب ویکینیشن مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے 16 نومبر تا30 نومبر2021 تک 3۔ اضلاع، چارسدہ، چترال اور مانسہرہ کے لئے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اضلاع میں تمام کاروباری سرگرمیاں، اسٹبلشمنٹ اور بازار رات 10 بجے تک بند کئے جائیں گے جبکہ میڈیکل خدمات اور فارمیسیز/میڈیکل سٹورز ویکینیشن مراکز، تندور، دودھ / دہی د کانیں، ای کامرس(ہوم ڈیلیوری) میں ڈیلیوری، یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس انٹرنیٹ، سیلولرز نیٹ ورک /ٹیلی کام، کال سنٹرز)، پیٹرول پمپس اور زرعی مشینوں کی دکانیں / ورکشاپس اس پابندی سے مثتثنی ہوں گی اس طرح آؤٹ ڈور شادی کے پروگرامز مکمل ویکسین شدہ زیادہ سے زیادہ 1000 افراد تک جبکہ ان ڈور پروگرامز میں بھی مکمل ویکسین شدہ 500 مہمانوں تک کی جازت ہوگی۔

تمام سرکاری پرائیویٹ محکمے/ دفاتر مکمل ویکسین شدہ اہلکاروں کی 100 فیصد حاضری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا اسی طرح شہروں کے اندر بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 80 فیصد گنجائش کے ساتھ مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے ہفتے کے ساتوں دن سخت احتیاطی تدابیر (Sops) کیساتھ چلے گی۔

مزارات، ہر قسم کھیلوں کی سرگرمیوں اور جیم میں بھی متعلقہ پابندیوں کے ساتھ مکمل ویکسین شدہ افراد کو اجازت ہوگی۔ تمام پارکس، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پولز 70 فیصد گنجائش کیساتھ کھلے رہیں گے۔ اسی طرح صوبے میں سیاحتی مقامات میں مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے سخت ایس او پیز کے ساتھ اجازت ہوگی۔ مزید برآں اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں مثبت سرگرمیوں کی میڈیا اور اخبارات میں وسیع پیمانے پر تشہیر کیلئے اقدامات کریں گے۔ مذکورہ ہدایات/ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ باہمی روابط کے ذریعے کام کریں گے۔ ان امور کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
54971