Chitral Times

ایندھن کی عدم فراہمی، پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ

Posted on

ایندھن کی عدم فراہمی، پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آج (18 اکتوبر کو) 16 بین الاقوامی اور 8 اندرونِ ملک پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک کی بیشتر پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر متوقع ہے جبکہ منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) 13 اندرونِ ملک اور 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی تھی۔

 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ

کراچی(سی ایم لنکس)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو? 5487 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاو? 36 ڈالرز اضافے کے بعد 1 ہزار 959 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80478