Chitral Times

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

Posted on

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، اب ایسوسی ایشن آف پرسنز کے ڈائریکٹرز کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے سیکشن 83 بی، 83 سی، 83 ڈی اور 83 ای میں ترامیم کر دی ہیں، جس کے تحت ایسوسی ایشن آف پرسنز کے بورڈ میں بے نامی داروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے ڈائریکٹرز کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرسنز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 10 سال کا ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام، ولدیت اور ان کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔اے او پیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تاریخ پیدائش، اور شہریت سے متعلق معلومات بھی دینے کے پابند ہوں گے، ڈائریکٹرز کی رہائش، دفاتر کے پتے بھی ظاہر کرنے ہوں گے، اور ان کی کمپنی میں شیئرز کی ملکیت کی شرح سے آگاہ کیا جائے گا۔اے او پیز تمام سمندر پار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، اے او پیز کو ظاہر کرنا ہوگا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں میں کتنا کنٹرول رکھتے ہیں، ایسوسی ایشن آف پرسنز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز رشتے دار ہیں تو ان کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

 

ٹیکس سے متعلق کیس: چیف جسٹس کی دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس سے متعلق دلائل نہ دینے پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کی سرزنش کر دی۔سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمے میں کہا کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کیس زائد المعیاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ ایسے کیسز دائر کرنے سے دیگر مقدمات کے فکس ہونے پر اثر پڑتا ہے، ہم آپ کی عزت کریں گے، آپ اس عزت کو خود نقصان نہ پہنچائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے وکیل کی جانب سے دلائل نہ دینے پر نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔

 

سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

کراچی(سی ایم لنکس)سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے، سندھ اسمبلی کے ملازم آفتاب مہر نے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا ہے اور حکام کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے ملازم آفتاب مہر کی جانب سے حکام کو ایک لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔لیگل نوٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے پاس 120 گاڑیاں ہیں، 42 گاڑیاں مختلف ملازمین استعمال کر رہے ہیں، اکثر ملازمین کو سندھ اسمبلی کی گاڑیاں الاٹ نہیں ہو سکتیں، اسپیشل سیکریٹری سندھ اسمبلی نے سابق ایم پیز اور دیگر کو گاڑیاں واپس کرنے کا کہا تھا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 22 گاڑیاں اسپیکر آغا سراج درانی کے زیر استعمال ہیں، جب کہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس 3 گاڑیاں ہیں، اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے پاس بھی 9 گاڑیاں ہیں جو واپس نہیں کی گئیں، اس کے علاوہ سابق اسپیکر اور سابق ایم پی ایز کے پاس 11 گاڑیاں ہیں جو 10 سال سے پیٹرول کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہیں۔یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 5 گاڑیاں چھین لی گئی ہیں جو تاحال واپس نہیں مل سکیں، اور 24 گاڑیاں تاحال گم ہیں، جس کی ایف آئی آر تک نہیں ہوئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79655

ایف بی آر کا مختلف شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

Posted on

ایف بی آر کا مختلف شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) ورلڈ بینک کی شرائط کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف شہروں میں املاک کے تخمینہ قدر (پراپرٹی ویلیوایشن)میں اوسطاً 13 سے 15 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں گوشواروں میں تبدیلی کر لی گئی ہے۔ایف بی آر کے عہدیداروں کے مطابق گوشوارے اپ ڈیٹ کرنا مستقل سالانہ فیچر بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آر تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کر دی گئی ہے۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تخمینہ قدر یکم اگست 2023 سے موثر بہ عمل ہوگا۔فی الوقت ایف بی آر جن شہروں میں املاک کا تخمینہ قدر مرتب کرتی ہے ان کی تعداد 40 ہے جن میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشا ب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میر پور خاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یارخان، راولپنڈی، ساہیوال،سرگودھا، شیخوپوری، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سندھ شامل ہیں۔اب ان تمام شہروں میں تخمینہ قدر کے گوشواروں پر اوپر کی جانب نظر ثانی کی جائے گی اور اس کی رینج 13 سے 15 فیصد رہے گی جبکہ اس فہرست میں مزید 9 شہر بھی شامل کئے گئے ہیں اور یکم اگست 2023 سے اب ان نئے شہروں کے تخمینہ قدر کے گوشوار بھی مرتب کئے جائیں گے۔پنجاب کے بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر رکن کے زیرقیادت گزشتہ ماہ تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ کلکٹرزکے ساتھ ایک اجلاس میں بتا دیا گیا تھا کہ وہ ڈی سی صاحبان اپنے تخمینہ قدر کے گوشوارے ایف بی آر کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورے سے مرتب کریں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم کواپنی کرسی پر بٹھا دیا

پشاور(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ منگل کو یہاں یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم رحمان علی کو بھی خطاب کا موقع دیا گیا۔رحمان علی نے اپنی تقریر میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کی تعریف کی اور کہاکہ یہ لیپ ٹاپ نہیں ایک خزانہ ہے۔ میں بھی لیپ ٹاپ خریدنا چاہتا تھا لیکن میرے والد کے لئے گھر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ خریدنا ممکن نہیں تھا۔اب اس سکیم کیتحت مجھے بھی لیپ ٹاپ مل رہا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات ملک کا مستقبل ہیں۔ کل وزیراعظم کی کرسی پر انشا اللہ یہی لوگ بیٹھیں گے۔رحمان علی کے ان کلمات پر وزیراعظم شہبا زشریف سمیت ہال میں موجود تمام افراد نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔ وزیراعظم نے اپنی نشست سے اٹھ کر رحمان علی کو گلے لگایا، اس کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا، اس کا ہاتھ ہوامیں لہراکر اس کی حوصلہ افزائی کی اور پھر رحمان علی کو پکڑ کر اپنی نشست پر بیٹھا دیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76573